ویسٹ انڈیز 2019 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام

0
1158

ویسٹ انڈیز 2019 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے براہِ راست کوالیفائیکرنے میں ناکام 

کرکٹتصویر کے کاپی رائٹAFP

دو مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد 2019 کے ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی شکست کا فائدہ سری لنکا کو پہنچا جو کہ آٹھویں اور آخری براہ راست پوزیشن حاصل کر کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔

ورلڈ کپ تک رسائی ، ویسٹ انڈیز کی سیریز اہم ہے ، سرفراز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضوابط کے مطابق ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی لیکن انگلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز اپنے 78 پوائنٹس میں اگلے دس دنوں میں اتنا اضافہ نہیں کر سکتی کہ وہ سری لنکا کے 86 پوائنٹس کو عبور کر لے۔

انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کم از کم 4-0 یا 5-0 صفر سے کامیابی حاصل کرنی تھی۔

اس شکست کا مطلب ہے کہ 1975 اور 1979 کے ورلڈ کپس کی فاتح ویسٹ انڈیز کو عالمی کپ میں شامل ہونے کے لیے آئی سی سی کے دس ملکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کرنی ہوگی۔

اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کا سامنا افغانستان، زمبابوے، آئرلینڈ اور دیگر ٹیموں سے ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں انگلینڈ میں کھیلے جانے والے 2019 ورلڈ کپ کا حصہ بن سکیں گی۔

یہ ٹورنامنٹ اگلے سال انگلینڈ میں 30 مئی سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

ادھر سری لنکا کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اپل تھرانگا نے آئی سی سی سے بات کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہماری ٹیم ابھی مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن میں اپنی ٹیم کے شائقین کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اس مشکل مرحلے میں ہمارا ساتھ دیا۔’

انھوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ان کی ٹیم ہمیشہ اچھا کھیل پیش کرتی ہے اور وہ مستقبل میں بھی ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here