وزیراعظم کا دورہ ایران خلیج میں امن کا پیش خیمہ ثابت ہوگا: فردوس عاشق اعوان

0
67

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران خلیج میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان دنیا بھر میں روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر ایک عالمی مدبر مسلم رہنما کا خطاب تھا، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here