وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی تین روزہ کارکردگی ۔۔۔۔۔ !

0
1258
وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی تین روزہ کارکردگی ۔۔۔۔۔ !

وزیراعظم پاکستان نے تین دن میں اسلام آباد سے مری کے تین دورے کیے جہاں متنخب وزیراعظم ایک نااہل اور کرپشن کے ملزم شخص سے ہدایات لیتے رہے۔
دوروں کا مقصد مذکورہ ” ملزم” کے مری سے لاہور تک سفر کے لیے انتظامی تفصیلات طے کرنا بتایا جاتا ہے۔ 
(چونکہ پاکستان میں باقی سارے کام نمٹائے جا چکے ہیں)

وزیراعظم پاکستان نے سی پیک کی سیکیورٹی کے اخراجات عوام سے وصول کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا۔ یہ رقم بجلی کے بلوں میں شامل کر کے وصول کی جائیگی۔
(سی پیک کو متنازعہ بنانے کی طرف یہ اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ اس نے وزیراعظم بنتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ سی پیک کے معاملات خود دیکھے گا)

وزیراعظم پاکستان نے آج پاکستانی تاریخ کی سب سے اہم کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس بات کا تعئن کرے گی کہ 2013ء میں عمران خان نے عائشہ گلالئی کو گندہ میسج کیا تھا یا نہیں۔
(کمیٹی اراکین کی اکثریت عمران خان مخالفین کی ہے۔ ویسے چند ماہ پہلے ن لیگی ورکر سمیعہ چودھری ن لیگی ایم این اے چودھری اشرف کے کمرے میں مردہ پائی گئی اس پر کسی نے سوال نہیں اٹھایا )

شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 45 دن میں 45 مہینوں جتنا ” کام ” کرے گا۔
اللہ خیر ہی کرے ابھی تو صرف تین دن ہوئے ہیں ۔۔۔ 

تحریر شاہدخان

 
 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here