وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

0
52

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ہوگا۔

وزیراعظم سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم مسئلہ کشمیر پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں بھی ہیں۔

وزیراعظم کے دورے میں پاک سعودی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بات ہوگی۔ 

وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا چوتھا دورہ ہے— فوٹو:فائل 

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے جبکہ امریکی وزیرخارجہ بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here