وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ

0
90

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں کشمیرکی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے دوست ممالک سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجود ہ صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ تیسرا رابطہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here