نواز شریف کے خلاف برطانوی اور دبئی کی حکومتیں تعاؤن پر آمادہ ہیں۔

0
669

 

نوشتہ دیوار ۔۔۔۔۔۔۔ !

نواز شریف کے خلاف ثبوت اتنے ٹھوس ہیں کہ عدالت ان کو کسی صورت رد نہیں کر سکتی۔ 

اپنے دفاع میں نواز شریف کے پاس سوائے نفرت انگیز تقریریں کرنے اور غلط اشعار پڑھنے کے اور کچھ نہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نواز شریف کے خلاف برطانوی اور دبئی کی حکومتیں تعاؤن پر آمادہ ہیں۔

نواز شریف کو امریکی اور سعودی حکمران قطعاً لفٹ نہیں کروا رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نواز شریف عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف اعلان جنگ کر چکے ہیں۔

Image may contain: 1 person, smiling

معاشی تباہی، پاکستان توڑنے کی دھمکیاں، خواجہ آصف کے امریکہ میں بیانات اور نواز شریف کے سوشل میڈیا پیجز پر پاکستان مخالف مواد کی مسلسل اشاعت کے بعد یہ تاثر عام ہو رہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ 

لیکن سب سے زیادہ خطرناک بات نواز شریف کے خلاف یہ رائے کہ وہ اسلام مخالف بیانئے کو تقویت دے رہے ہیں۔ قبول اسلام پر پابندی، ختم نبوت پر راجہ ظفرالحق کی رپورٹ، گستاخانہ پیجز کی پشت پناہی اور لبرل پاکستان بنانے کا اعلان ۔۔

————————–

اور یہ سب کچھ نواز شریف تب کر رہے ہیں جب وہ اپنی کم ہوتی ہوئی عوامی حمایت کا حوصلہ شکن نظارہ جی ٹی روڈ پر دیکھ چکے ہیں۔ 

مسلم لیگ ن کے تقریباً تمام اراکین کو یقین ہے کہ نواز شریف کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی۔ انہیں اب اپنی جانیں بچانے کی فکر ہے۔ 

تمام تر کرپشن کے باؤجود بہت سے لیگی اراکین نواز شریف کی قومی اداروں اور پاکستان مخالف اقدامات کو نفرت سے دیکھ رہے ہیں جبکہ باقی ان کے نتیجے میں آنے والے وقت سے خوفزدہ ہیں۔ 

اپنے 37 اراکین کو دہشت گرد قرار دے کر نواز شریف بتا چکے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر وہ اپنے ہی ساتھیوں کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں۔

ن لیگ کے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ ” صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنا پڑے گا ” ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوشتہ دیوار بلکل واضح ہے۔ جو نہیں پڑھے گا مارا جائیگا ۔۔۔۔۔ !

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here