نواز شریف کی خطرناک پالیسیاں بلاآخر رنگ لے آئی ہیں اور مسلم لیگ ن میں پڑنے والی دراڑیں اب واضع طور پر نظر آرہی ہیں۔

لیکن سب سے خطرناک حرکت ختم نبوتﷺ والے معاملے میں کی۔ جسکو شہباز شریف نے سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے وزیرقانون ذاہد حامد کو فارغ کرنے کا مشورہ دیا۔ نوازشریف نے انکا یہ مشورہ مسترد کر دیا۔

0
1375
نواز شریف ن لیگ کا دشمن ۔۔۔ ؟؟؟

نواز شریف کی خطرناک پالیسیاں بلاآخر رنگ لے آئی ہیں اور مسلم لیگ ن میں پڑنے والی دراڑیں اب واضع طور پر نظر آرہی ہیں۔ 

آپ کو یاد ہوگا چند دن پہلے چودھری نثار نے ایوان میں اپنی ہی پارٹی کی کچھ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کو پاکستان کے لیے مہلک قرار دیا تھا۔ 

دو دن پہلے نواز شریف کے سگے بھائی نے ان کو اپنے مشیر تبدیل کرنے کا کہا۔

اب وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ اپنے ہی پارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

کیوں ۔۔۔۔۔ ؟؟

نواز شریف اہم ترین ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کے لیے خود کو مکمل طور پر تیار کر چکے ہیں۔

نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا بیانیہ تبدیل کر کے دنیا کو پاکستان میں سرجیکل سٹرائیکس کا جواز فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

لیکن سب سے خطرناک حرکت ختم نبوتﷺ والے معاملے میں کی۔ جسکو شہباز شریف نے سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے وزیرقانون ذاہد حامد کو فارغ کرنے کا مشورہ دیا۔ نوازشریف نے انکا یہ مشورہ مسترد کر دیا۔

خیال رہے کہ لبرل پاکستان بنانے کے چکر میں نواز شریف نے ممتاز قادری کو اچانک پھانسی دے کر پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

اس وقت پوری مسلم لیگ ن میں سراسیمگی کی کیفیت ہے۔ لیگی اراکین اپنی نجی محفلوں میں اپنے اس خوف کا اظہار کررہے ہیں کہ عوام میں ان کے خلاف نفرت کے جذبات عروج پر ہیں اور خدنخواستہ کوئی انہونی ہوگئی تو انہیں مشتعل عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ صورت حال پیدا ہونے سے پہلے وہ اپنے بچاؤ کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ریاض حسین پیرزادہ اور اس کے 37 ساتھیوں کو شکایت ہے کہ انکی اپنی ہی جماعت نے ان پر دہشت گردوں کے ساتھ روابط کے الزمات لگائے ہیں۔
اور جلتی پر تیل یہ کہ جس آئی بی چیف کے خلاف ریاض حسین پیرزادہ چیخ رہے ہیں اسکو نوازش شریف اگلا چیرمین نیب بنانے پر تل گئے ہیں۔

نواز شریف کی پالیسیاں مسلم لیگ ن میں دراڑیں ڈال رہی ہیں۔

بات بات پر سقوطہ ڈھاکہ کی دھمکی دینے والے نواز شریف ان شاءاللہ پاکستان تو نہیں توڑ سکیں گے لیکن اپنی جماعت کا شیرازہ ضرور بکھردیں گے۔

تحریر شاہدخان

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here