نواز شریف سعودیہ سے ڈیل پر راضی۔
نواز شریف اگر سعودیہ کی لوٹی ہوئی رقم واپس کر کے معافی لے سکتا ہے تو پاکستان کی لوٹی ہوئی رقم واپس کیوں نہیں کرتا؟ عوام بربادی کے دہانے پہ پہنچ چکے ہیں خزانہ مکمل خالی ہو چکا ہے۔ ملک کا ہر با اعتماد صحافی خبر دے رہا کہ نواز شریف ملک میں دنگا فساد کروانا چاہتا ہے اس لیے سعودیہ نے طلب کر لیا۔ کیا ہم پاگل ہیں جو ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ بیٹھے بٹھائے پوری ن لیگی قیادت اٹھ کے سعودیہ چلی گئی ہے۔ بلا وجہ نواز شریف، شہباز شریف خواجہ سعد رفیق، لیگی سینیٹر آصف کرمانی سعودیہ چلے گئے کیا؟ کیا بلا وجہ ہی ترکی کے وزیرِ اعظم علی بن یلدرم نے شہباز شریف سے ملاقات کر لی؟
ہمارے ملک کے اندرونی سیاسی حالات لیبیا جیسے ملک کی انٹیلیجنس بھی ہم سے بہتر جانتی ہے۔ پاکستان سعودیہ کےلیے ایک دفاعی قلعہ کی حیثیت رکھتا ہے اور ایٹمی قوت ہونے کے ناطے مسلم دنیا میں بھی ہماری خاص اہمیت ہے۔ کلمہ کی بنیاد پر ملک بنانے کےلیے جو جدوجہد یہاں کے مسلمانوں نے کی اور پھر مسئلہ فلسطین پر قائدِ اعظم رح کا مؤقف۔ اس کے علاوہ خلیجی جنگوں کے دوران ماضی میں پاکستان کا کردار، مسلم دنیا میں سے مضبوط ترین فوجی قوت، مسلم طاقتوں کے جھگڑوں میں ہمیشہ مصلح کا رول ادا کر کے ان کے درمیان صلح کروانا، بیک وقت عرب و ایران سے ایک جیسے تعلقات رکھنا وغیرہ وغیرہ یہ وہ ساری وجوہات ہیں جن کی وجہ سے مسلم امہ میں پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس لیے ((سوائے بنگلہ دیش اور افغانستان کے)) مسلم امہ کے ملک خود چاہے کم طاقتور ہوں یا زیادہ ان کو پاکستان کی سلامتی سے متعلق فکر رہتی ہے۔ آپ کو اگر منظر پہ سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ پسِ منظر میں بھی سب کچھ ٹھیک ہے۔ خدا کا خوف کریں آپ کی ایک پرچی اور ووٹ کی بات نہیں ہے بلکہ پوری امت کے مفاد کی بات ہے پاکستان۔ اسے صرف نواز شریف کے رحم و کرم پہ مت چھوڑیں اپنی آنکھوں سے حالات کو دیکھیں۔
اپنے سیاسی مفادات کےلیے نواز شریف ماضی میں سپریم کورٹ پہ حملہ آور ہو چکا ہے، کارگل پہ سمجھوتہ کر چکا ہے، ایک حاضر سروس آرمی چیف سے استعفی لے چکا ہے سپریم کورٹ پر دباؤ نہ ڈالنے کی وجہ سے، دوسرے آرمی چیف کو اپنے سیاسی مفاد کےلیے برطرف کر چکا ہے، ماضی میں نواز شریف ضیا الدین بٹ جیسے لوگوں کی وجہ سے فوج میں تقسیم پیدا کروانے کی سازش کر چکا ہے۔ اس سے پہلے سیاست دان 1971 میں آپس کی لڑائی میں آدھا ملک کھو چکے ہیں اور آپ لوگوں کو اب بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا ہونے جا رہا ہے؟ او میرے بھائی خدا کا واسطہ ہے حالات کو سمجھو۔ ملکی خزانہ خالی ہو چکا ہے بھارت اگر حملہ کرتا ہے تو قومی خزانے میں کچھ نہیں ہو گا۔ آئی ایم ایف پورے ملک کی معاشی پالیسیاں اپنے ہاتھوں میں لینے کے بعد اب سرکاری پالیسیاں بھی اپنے ہاتھ میں لے رہا ہے۔ امریکہ پاکستان پر حملے کرنے کے بیانات دے رہا ہے اور ن لیگ کی حرکتوں کا مشاہدہ کریں۔
اگر نواز شریف کو ہٹایا تو امریکہ پاکستان کو تورا بورا بنا دے گا۔ لیگی وزیر۔
نواز شریف کو ہٹایا گیا تو ملک بھی نہیں بچے گا لیگی وزیر۔
نواز شریف ہٹا تو ملک چل ہی نہیں سکتا۔ لیگی وزیر۔
محمود خان اچکزئی کا والد (پاکستان کا دشمن تھا وہ جسے لیاقت علی خان نے قید کروایا تھا) میرا نظریاتی لیڈر ہے۔ خود نواز شریف کا بیان
کتے کے بچوں اب نواز شریف بھی میری راہ پہ آ چکا ہے وہ اب سمجھدار ہو چکا ہے اور تمہیں بھی سمجھ سکھا دے گا۔ (الطاف حسین کا لندن سے پاکستانی قوم اور فوج کے نام پیغام)۔ یہ سارا کچھ دیکھ سن کر بھی اگر آپ کو سمجھ نہیں آتی تو پھر اتنا ضرور سمجھ لیں کہ اس ملک کے چور ہمیشہ بچ کیوں جاتے ہیں۔ اگر نواز شریف سعودیہ کا لوٹا پیسہ واپس کرنے کی ڈیل پہ راضی ہو سکتا ہے تو ہم پاکستانی قوم کیوں ان سے اپنا لوٹا پیسہ واپس نہیں لے سکتے ہیں؟
تحریر: سنگین علی زادہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here