نوازشریف ایک نشہ ہے. مریم اورنگزیب

0
828

نوازشریف ایک نشہ ہے. مریم اورنگزیب

لیکن لاہور ییے 33 سال سے ذیادہ اس نشے کی لت میں مبتلا رہنے کے بعد ایسے عادی نشئ بنے ہیں کہ اب لاہور میں تقریبا 4 لاکھ کے قریب افراد نشے کی مختلف اقسام میں مبتلا ہیں جن میں 70 فیصد کی عمر 15 سے 30 سال ہے۔ نشے کی اقسام کے حوالے سے اپر کلاس اور لوئر کلاس کے نشے بھی علیحدہ علیحدہ ہیں۔ اپر کلاس کے نشے میں سب سے خطرناک کرسٹل آئس، ایس ٹی سی گولی، ایل ایس ڈی، غیر ملکی شراب، کوکین، ہشیش، ہیروئن شامل ہیں جبکہ مڈل اور لوئر کلاس کے نشوں میں گٹکا، دیسی شراب، افیون، بھنگ، چرس، نسوار، ڈرگ انجکشن، کھانسی کے تمام سیرپ جن میں الکوحل 20 فیصد تک ہو، جوڑ سلوشن، صمد بانڈ سمیت 17 سے زائد نشے شامل ہیں. شریفوں کی گڈ گورنس میں یہ نشئ
لاہور کے 27 کے قریب مقامات میں عام نشہ خریدتے اور بیچتے پائے جاتے ہیں ان میں سب سے بڑا پوائنٹ لکشمی چوک سمجھا جاتا ہے اسی طرح شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ، ریلوے سٹیشن، گڑھی شاہو، رائل پارک، گنگارام ہسپتال چوک، برٹش کونسل دیوار، ریگل چوک، نئی انار کلی کارنر، علی پارک، داتا دربار، بھاٹی چوک، پیر مکی، مزنگ چوک، چوبرجی، کاہنہ نو، چونگی امرسدھو، یتیم خانہ چوک سمیت بڑے ہوٹل و کلبز نشئیوں کے اہم پوائنٹس ہیں شہباز شریف سچ کہتے ہیں
جس نے ترقی دیکھنی ہو لاہور آ کے دیکھے
بندے بھی جہاز بن کے اُڑتے ہیں اسے کہتے ہیں ترقی
حجاب رندھاوا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here