میں ایک پاکستانی ہوں اور میرا ایمان ہے کہ یہ وطن اسلام کی بنیاد پر بنایا گیا ہے ۔

0
1813

میں ایک پاکستانی ہوں اور میرا ایمان ہے کہ یہ وطن اسلام کی بنیاد پر بنایا گیا ہے ۔ اس کے خلاف سازشیں کرنے والے جو مرضی کرتے رہیں ۔ پاکستان قائم تھا، ہے اور ان شاء اللہ رہے گا ۔ یہ ایک دیوانے کی سوچ ہے جو اپنے وطن کی خاطر کٹ مرنے کو جہاں تیار رہتا ہے وہیں کاٹ بھی سکتا ہے ۔ لوگ مجھے جو مرضی سمجھتے رہیں میں جانتا ہوں کہ میں کیا کررہا ہوں اور کیوں کررہا ہوں ۔ میں پاکستان کو اپنا سب کچھ سمجھتا ہوں کیونکہ اس کی بنیادوں میں میرے آباواجداد کا خون شامل ہے ۔ خدانخواستہ اگر دشمن حملہ کرے اور سارے وطن کو تباہ کرکے رکھ دے تو میں جانتا ہوں میرے جیسے کئی دیوانے اورپاگل ایسے ہونگے جو جہاں بھی ہونگے وطن کی خاطر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور دشمن کو بتاتے رہیں گے کہ پاکستان کے بیٹے ابھی دنیا میں کہیں زندہ ہیں ۔۔۔ کیونکہ پاکستان میری گھٹی میں شامل ہے اور میں اپنے آخری سانس تک اس کی حفاظت کرتارہونگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here