مولانا فضل الرحمن سے نفرت کیوں۔۔۔۔۔۔ ؟ 

    ان سوالات کے جوابات آنے پہ اگلا سوال نامہ پیش کیا جائیگا جس کی مجھے قطعاً امید نہیں کیونکہ بقولِ شاعر نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان سے یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں

    0
    695

    مولانا فضل الرحمن سے نفرت کیوں۔۔۔۔۔۔ ؟ 

    شائد ان سوالات میں ہی اسکا جواب پنہاں ہے۔ یہ ایک دوست کا بھیجا گیا سوالنامہ ہے میرا نہیں ۔۔ !

    سوال نمبر 1;
    سوات آپریشن میں 90 سالہ عالم دین مولانا ولی الله صاحب، 85 سالہ مولانا فضل حق صاحب، 70 سالہ مولانا محمدعارف صاحب، میرے بہت ہی عزیز اور پیارے دوست 42 سالہ مولانا مصباح الدین صاحب، اور ان کے 20 سالہ بیٹے ابو سعید کو کس نے زرداری کے اکسانے اور ان کے ذریعہ حکم دلوا کے مروایا تھا؟
    یاد رہے کہ ان تمام افراد کی ساری زندگی مدارس میں صرف اور صرف قال الله وقال الرسول پڑھاتے گذری تھی!
    سوال نمبر 2;
    خیبر ایجنسی کے مرکز باڑہ میں مذاکرات کو درپردہ ناکام بنانے والی شخصیت کون تھی جس نے دھشت گردوں کے خلاف لڑنے والے قبائلی لشکر “ لشکر اسلام “ کے مقابلہ میں لشکر ا نصار الاسلام بنوایا تھا؟سوال نمبر 3;
    اس لشکر “ انصار الاسلام “ کے بانی لیڈر ملا محبوب کا تعلق کس مذہبی سیاسی جماعت سے تھا؟سوال نمبر 4;
    لشکر “ انصار الاسلام “ کے کارکن کس مذہبی سیاسی جماعت کا جھنڈا استعمال کرتے تھے؟

    سوال نمبر 5;
    لشکر “ انصار الاسلام “ کے لئے کس جماعت کے کارکن پشاور ، درہ آدم خیل اور دیگر علاقوں سے زبردستی “بھتہ “ ( چندہ ) وصول کرتے تھے؟

    سوال نمبر 6;
    وزیرستان میں مارے جانیوالے دھشت گردوں کی اکثریت کا تعلق کس مذہبی سیاسی جماعت کے ساتھ تھا؟

    سوال نمبر 7;
    حامد کرزئی کے دور میں آپ کی جماعت کی کون سی سرکردہ شخصیت حامد کرزئی سے ملاقات کے لئے بار بار افغانستان جاتی رہی اور کیوں؟

    سوال نمر 8;
    اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر سے دس کے قریب خفیہ ملاقاتیں کس سرکردہ شخصیت نے کی تھیں؟

    سوال نمبر 9;
    اسلام آباد کی شاہراہ فیصل پہ واقع ایک مسجد میں امریکی سفیر کے قاصد سے ملاقات میں ایک شخصیت نے امریکیوں کو یہ پیغام بھجوایا تھا ہمیں اقتدار دلوا دیں ہم آپ کی مشرف سے بھی زیادہ خدمت کریں گے، یہ شخصیت کون تھی؟

    سوال نمبر 10;
    الیکشن 2002 کے فورا بعد آئی ایس آئی کے چیف سے 8 خفیہ ملاقاتیں اور مشرف سے 6 خفیہ ملاقاتیں کرنے والی شخصیت کون سی ہے؟

    سوال نمبر 11;
    قومی اسمبلی رکنیت اور ایک کمیٹی کی تنخواہ ودیگر مراعات پہ اب تک 2 ارب 70 کروڑ روپے پاکستان کے قومی خزانے سے کس شخصیت پہ خرچ ہوئے؟

    سوال نمبر 12;
    نواز شریف نے وزیر اعظم بننے کے بعد طالبان سے مذاکرات کے لئے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کمیٹی نے طالبان سے کئی ملاقاتیں کیں طالبان ہتھیار ڈالنے پہ آمادہ ہوچکے تھے، کس شخصیت نے ان مذاکرات کو سبو تاژ کیا؟

    سوال نمبر 13;
    مشرف دور میں صوبہ کے پی کے میں کس شخصیت نے سرکاری زمینیں اپنے قریبی کارندوں کے نام الاٹ کروائیں؟

    سوال نمبر 14;
    نواز شریف، بے نظیر بھٹو، آصف زرداری، وغیرہ ان سب کے ادوارِ حکومت میں کون وزارتیں لیتا رہا؟

    سوال نمبر 15;
    ڈمہ ڈولہ باجوڑ کے کے مدرسہ پہ امیریکن ڈرون اٹیک جس میں بیسیوں کمسن طلباء شھید ہوئے تھے اس وقت بحیثیت قائد حزب اختلاف کس شخصیت نے اس ڈرون اٹیک کی حمایت کی تھی؟

    نہ تم صدمے ہمیں دیتے نہ ہم فریاد یوں کرتے
    نہ کھلتے راز سربستہ نہ یوں رسوائیاں ہوتیں

    ان سوالات کے جوابات آنے پہ اگلا سوال نامہ پیش کیا جائیگا جس کی مجھے قطعاً امید نہیں کیونکہ بقولِ شاعر
    نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان سے
    یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں

    ؛؛ ضروری نوٹ ؛؛
    کسی بھی شخصیت کا نام بگاڑنے، توہین آمیز الفاظ لکھنے یا بیہودہ گوئی کرنے والے کو فی الفور خلعت بلاک سے سرفراز کیا جائیگا

    تحریر؛ صاحبزادہ ضیاءالرحمٰن

     

     
     

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here