منظور پشتین غدار ہے یا نہیں؟؟

0
880

منظور پشتین غدار ہے یا نہیں؟؟

برائے کرم ذرا ٹھنڈے دل و دماغ سے ان نقاط پر دوبارہ غور فرمائیے ۔۔۔

۔ 1۔ فاٹا کے مسائل کا حل ریاستی اداروں کو گالی دینا نہیں بلکہ فاٹا کی عوام کے مطابق ایف سی آر قانون کا خاتمہ ہے جس پر حکومت پہلے سے ہی کام کر رہی ہے منظور جن مقاصد کےلیے پھرتیاں دکھا رہا ہے وہ کچھ اور ہیں۔
·
۔ 2۔ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کر دینے سے وہاں ترقی کی شرح میں اضافہ ہو گا۔ فاٹا کے انضمام پر بھی قانون سازی کی جا رہی ہے اور عنقریب فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو جائے گا پھر منظور کس بات کا منجن بیچنے کی کوشش کر رہا ہے؟

۔ 3۔ فاٹا کے انضما م کی مخالفت محمود اچکزئی نے کی جو منظور پشتین کے پیچھے کھڑا ہے۔

۔ 4۔ منظور پشتین اگر اپنے دعوؤں میں سچا ہے تو میڈیا ھاؤسز کی طرف سے آن لائن آ کر بات کرنے کی دعوت سے کیوں بھاگتا ہے؟

۔ 5۔ منظور پشتین کو کئی میڈیا چینلز نے دعوت دی لیکن اس نے خود دعوت ٹھکرائی اوردوسری طرف پی ٹی ایم بھرپور پراپگینڈہ کرتی ہے کہ اسے کوریج نہیں دی جاتی۔

۔ 6۔ منظور پشتین میڈیا سے اس لیے بھاگتا ہے کہ اپنے جھوٹ ثابت کرنے کےلیے اس کے پاس کوئی دلیل اور ثبوت نہیں ہے۔ جلسوں میں سیاسی تقریریں کرنا اور میڈیا پر آ کے اپنے دعوے سچے ثابت کرنا دو الگ باتیں ہیں۔

۔ 7۔ میڈیا میں منظور پشتین کی حمایت کرنے والے لوگ وہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ الطاف حسین، ماما قدیر، حسین حقانی جیسے ملک دشمنوں کی حمایت کی۔ منظور پشتین اگر سچا ہوتا تو نظریہ پاکستان کے دشمن کبھی اس کی حمایت نہ کرتے۔

۔ 8۔ لاپتہ افراد کمیشن نے منظور پشتین سے لاپتہ افراد کے اعداد و شمار مانگے جو کہ منظور پشتین کے مطابق 30 ہزار سے زائد ہیں۔ لیکن منظور پشتین اعداد و شمار نہ پیش کر سکا۔

۔ 9۔ منظور پشتین کے جو جائز مطالبات تھے ان پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔ ریاستی اداروں کو گالی دے کر منظور پشتین نے عالمی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی جو گھناؤنا اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

۔ 10۔ پاک فوج کی مزاکرات کی دعوت پر کچھ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ اگر منظور پشتین غدار یا ملک دشمن ہے تو پاک فوج اس سے مزاکرات کیوں کرنا چاہتی ہے اور اس کو اپنا بچہ کیوں کہتی ہے؟؟

تو بھائی ٹی ٹی پی تو اعلانیہ پاکستان دشمن تھی اور پاکستان کے خلاف باقاعدہ جنگ لڑ رہی تھی۔ پاک فوج نے تو ان سے بھی مزاکرات کیے اور بار بار کیے کہ کسی طرح معاملات خون خرابہ کیے بغیر حل ہوجائیں۔

آزاد بلوچستان کے لیے جنگ کرنے والے بی ایل اے کے جنگجو اعلانیہ غدار تھے لیکن پاک فوج انہیں ناراض بھائی کہہ کر مناتی رہی اور بالاآخر بہت سوں سے بغیر جنگ کیے ہتھیار ڈلوا لیے۔

کل تک پی ٹی ایم کے لوگ گلہ کر رہے تھے کہ ریاست ماں ہوتی ہے اور ماں کو شفقت سے پیش آنا چاہئے۔ لیکن جب پاک فوج شفقت دکھاتی ہے تو ان کو طنز اور بدمعاشی یاد آجاتی ہے۔ کیوں؟؟؟

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here