منظور پسکین کی فریاد

0
404

منظور پسکین کی فریاد ۔۔۔۔۔۔۔۔

کریں تو کریں کیا ؟؟؟

راؤ انوار کا کہا

وہ انہوں نے پکڑ لیا

چیک پوسٹوں کا کہا

وہ نہ صرف ختم کر دیں بلکہ جو بچ گئیں وہ فوج سے خالی کروا لیں اور وہاں لوگوں کو افطاریاں کرانی شروع کر دیں

چالیس ایف سی آر کا کہا

 نہ صرف اس کو ختم کیا بلکہ فاٹا کو وہی حیثیت دے دی جو پاکستان کے باقی علاقوں کی ہے

ہم نے کہا تم بات چیت نہیں کرتے

 ایک جنرل صاحب نے کہا جب چاہو آؤ تمہارے لیے دروازے کھلے ہیں 

ہم نے کہا نہیں جرگہ کرنا ہے

 اگلے دن جرگہ تیار بیٹھا تھا وہ بھی ہمارے اپنے فاٹا مشرانوں کا 

پاکستان کے دل لاہور، کراچی اور پشاور میں جلسے کر کے پاک فوج کو خوب گالیاں دیں اور خوب اکسایا

 آرمی چیف کا حکم آیا کہ اپنے بچے ہیں ان کو کچھ نہ کہا جائے

باردوی سرنگوں کا کہا

 ان کی صفائی مزید تیز کر دی گئی بلکہ ہر تھوڑے دنوں بعد صفائی کرتے کرتے کسی نہ کسی فوجی کی جان بھی چلی جاتی ہے جس کو فاٹا کے لوگ قربانی قرار دیتے ہیں

تعمیر نو کا کہا

 وہ رکنے کا نام نہیں لے رہی، سڑکیں، مارکیٹس، سکولز، بس اڈے اور پتہ نہیں کیا کیا بناتے چلے جا رہے ہیں 

ان سب کے باؤجود ہم نے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والی امن کمیٹی والوں پر حملہ کر دیا

 جواباً پاک فوج نے ہم پر حملہ کرنے کے بجائے بیچ بچاؤ کرایا اور دونوں طرف کے زخمیوں کو اپنے ہیلی کاپٹرز میں اپنے ہسپتال لے گئی اور علاج کرایا۔ 

۔ 32000 مردوں اور 14000 عورتوں کے مسنگ ہونے کا الزام لگایا

 فوراً جواب آیا کہ جی فہرستیں دیں تاکہ اس پر بھی کام ہوسکے

اب کہاں سے دیں ہم ان کو فہرستیں؟

اور مزید کیا کریں ؟؟؟

شام، افغانستان اور مختلف حادثوں میں مرنے والوں کی جعلی تصاویر پاک فوج کے سر ڈال کر بار بار شیر کرنے سے ہم پر ہر طرف سے لعنت برس رہی ہے۔

اب تو یہی آپشن رہ گئی ہے کہ اپنے لیڈروں میں سے ایک آدھ کو مروا کر فوج کے سر ڈالیں اور ہمدردی حاصل کریں یا اپنے چند جاہل پیروکاروں کو اکھٹے مروا دیں اور فوج یا ایجنسیوں کے سر ڈالیں تاکہ عوام میں غصہ پیدا ہوسکے۔

آپ بتائیے اور کیا کریں ہم ؟؟؟ آخر کیسے بلائیں امریکہ، اسرائیل اور اقوام متحدہ کو ؟؟؟

🙁 🙁 🙁

تحریر شاہد خان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here