ملک میں غربت،مہنگائی اور کرپشن ن لیگی حکومت کا تحفہ ہے۔ سراج الحق 21 اکتوبر 2017ء

0
456

سیاسی ریلو کٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !

جماعت اسلامی نے کے پی کے میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ۔۔۔ 2013ء

‘نوازشریف اورعمران خان ایک سکے کے دو رُخ ہیں، جو عوام کے مسائل حل کرنے میں مخلص نہیں ہیں اور انہیں صرف اپنے سیاسی مفادات سے ہی غرض ہے’۔
سراج الحق 1 اکتوبر 2014ء مانسہرہ جلسہ

“ملک میں غربت،مہنگائی اور کرپشن ن لیگی حکومت کا تحفہ ہے۔
سراج الحق 21 اکتوبر 2017ء

“ن لیگ کے ساتھ ملکر کشمیر میں لوٹ مار کا کلچر ختم کرینگے۔ ن لیگ کے ساتھ ملکر کشمیر الیکشن میں جانے کا اصولی فیصلہ” ۔ سراج الحق

” ملک میں اسلامی نظام کی راہ میں رکاوٹ اقتدار میں رہنے والی مسلم لیگ ، پیپلز پارٹی ، جاگیردار اور وڈیرے ہیں جنہوں نے سیاست اور جمہوریت کے نام پر عوام کا استحصال کیا”
سراج الحق 21 اکتوبر 2017ء

” خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی نے ن لیگ اور اے این پی کو ووٹ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ سینیٹ کے چیرمین کے لیے پیپلز پارٹی کے سیکولر راہنما رضا ربانی کا نام تجویز کیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اس اتحاد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو کریٹس کی نشست پر تینوں جماعتیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ووٹ دیں گی جب کہ خواتین کی نشست پر جماعتِ اسلامی کے ارکان اے این پی کے امیدوار کو بطور پہلی ترجیح اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو دوسری ترجیح کے طور پر ووٹ دیں گے “
2 مارچ 2018

” آصف زرداری عام آدمی کے مسائل اور ملک کے بارے میں سوچ رکھتے ہیں”
” پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی بہتری کے لیے سیاست کی “
“رضا ربانی کے چیئرمین بننے سے سیاسی بحران اور بے یقینی ختم ہو گی، رضا ربانی نے ملک و قوم کی خدمت کا اچھا نمونہ پیش کیا ہے،رضا ربانی کی کارکردگی اور صلاحیتوں کااعتراف ہونا چاہیے”
سراج الحق کی سندھ میں قبول اسلام پر بین لگانے والی ملک کی سب سے بڑی سیکولر جماعت کے حق میں بیانات

” ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کے لئے تحریک چلائیں گے” سراج الحق

” پانامہ نے ن لیگ کی کرپشن ثابت کر دی ہے۔ موجودہ حکومت نے موت کو سستا اور زندگی کو مہنگا کر دیا ہے ” ۔۔ سراج الحق

“جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سپیکر الیکشن میں ن لیگ کے سردار ایاز صادق کو ووٹ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ” ۔۔۔

” جماعت اسلامی کی جہلم کی ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرنے کا اصولی فیصلہ” ۔۔۔

” ایک طبقے نے سیاست، جمہوریت اور ایوانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، فراڈ جمہوریت ہے، یہ جمہوریت کے نام پر جھوٹ بولتے ہیں”
سراج الحق کا اضاخیل میں جلسے سے خطاب

————————————

” سراج الحق وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا بند کرے” عمران خان

” جماعت اسلامی کوخیرات میں دی گئی دومخصوص نشستوں سے استعفی دے کر اپنی پالیسی واضع کرے یا ہمیں برا بھلا کہنا بند کرے “

آصف کرمانی مسلم لیگ ن 25 جنوری 2017

————————————

ایک نظر یہ بھی ۔۔۔۔۔۔۔

”میں طالبان کے خلاف کارروائی کرنے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو شہید نہیں مانتا۔ جمہوریت پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ ہمیں جہاد و قِتال فی سبیل اللہ کے کلچر کو عام کرنا ہوگا۔“
امیر جماعت اسلامی 2014ء

“پوری قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے”
امیر جماعت اسلامی دسمبر 2017ء

————————————-

کوئی نظریہ، کوئی سوچ، کوئی پالیسی، ہے بھی کہ نہیں؟؟

کہا جاتا ہے کہ سراج الحق کرپٹ نہیں ہے کرائے کے گھر میں رہتا ہے۔

میرے خیال میں تو فکری اور نظریاتی طور پر کرپٹ ہونا عملی کرپشن سے زیادہ مہلک اور خطرناک ہے۔
سراج الحق اور انکی جماعت فکری اور نظریاتی طور پر زبردست قسم کی کرپشن اور انتشار کا شکار ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر سٹوڈنٹ یونینز ختم کر دی جائیں تو اس جماعت کے لیے اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہوجائے۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here