ملا و ملحد گٹھ جوڑ ۔۔۔۔۔۔۔

    0
    445

    ملا و ملحد گٹھ جوڑ ۔۔۔۔۔۔۔

    کچھ عرصہ پہلے ٹی ٹی پی کے موجودہ ترجمان شاہد اللہ شاہد نے بیان جاری کیا تھا کہ ” پاکستان کے خلاف اسرائیل کی مدد بھی قبول ہے”

    کل سے کئی ملا پاک فوج کے بغض میں ” اسرائیل آرمی زندہ باد ” والے نعرے کی تاویل کررہے ہیں۔

    تاویل سے یاد آیا کہ ۔۔۔۔

    کچھ عرصہ پہلے ہمارے ایک محترم بھائی نے ابولکلام آزاد صاحب کے وہ ارشادات پوسٹ کیے تھے جن میں موصوف نے گاندھی کو اللہ کا خاص اور چنا ہوا بندہ قرار دیا تھا۔

    اسی پوسٹ کے نیچے ایک مولانا کمنٹ میں ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ گاندھی دراصل اپنی جدوجہد کی وجہ سے ” مسلمان ” ہی تھا۔ موصوف کی ٹائم لائن چیک کی تو انہی ملاؤوں میں سے نظر آیا جو قائداعظم کو اسکی جدوجہد کی وجہ سے ” کافر اعظم ” قرار دیتے ہیں۔

    پی ٹی ایم نے ہزارہ برادری پر ہونے والے ظلم کو کیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور جوں کی انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں نے اب ہزارہ برادری کی آڑ میں پاک فوج کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے لہذا پی ٹی ایم بھی فوری طور پر میدان میں کود پڑی ہے۔

    لیکن مزے دار بات یہ ہے کہ کل سے پی ٹی ایم کو سپورٹ کرنے والے کچھ ملاؤوں کے حیران کن تبصرے بھی پڑھنے کو مل رہے ہیں کہ ” جی ہزارہ تو شیعہ تھے اس لیے ہمیں ان کے مرنے کا کبھی افسوس نہیں ہوا لیکن اب ہم نے جب اپنے لوگوں پر پاک فوج کا ظلم دیکھا ہے تو ہمیں ان کے دکھ کا بھی احساس ہو رہا ہے اور ہم ان کے ساتھ ہیں اور پاک فوج کو جواب دینا ہوگا”

    ہزارہ برادری کو کم از کم دو تین باتوں کو علم ضرور ہوگا۔

    پہلی یہ کہ ان کی بقا کی جنگ عملی طور پر صرف اور صرف پاک فوج لڑ ہی ہے۔

    دوسری ہزارہ برداری پر ہونے والے تمام حملوں کا مرکز افغانستان ہے جو نہ وہاں ان کو معاف کر رہا ہے اور نہ پاکستان میں ان کو آرام سے جینے دے رہا ہے۔

    تیسری بات کہ ہزارہ برادری کا قتل عام کرنے والے دہشت گرد اور ان کے حامی پی ٹی ایم کے سب سے بڑے سپورٹر ہیں۔

    پاکستان دشمنی ہمیشہ کی طرح ملا اور ملحد کو یہاں بھی ایک پیج پر لے آئی ہے۔

    تحریر شاہدخان

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here