مغربی سرحد کے ساتھ تعینات فوج کو پاک بھارت سرحد پر لگانے کا اعلان

0
156

مغربی سرحد کے ساتھ تعینات فوج کو پاک بھارت سرحد پر لگانے کا اعلان
بھارت کےجنگی جنون اوردھمکی آمیز رویے پرپاکستان نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہوئی تومغربی سرحد سے فوجیں مشرقی سرحد پر لگائیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ خوف کی فضاء نہیں چاہتے۔بھارت کے ساتھ موجودہ حالات میں خطرات موجود ہیں۔

جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دینے کیلئے تیارہیں۔موجودہ حالات میں کرتارپور جیسے اقدامات کو خطرہ لاحق ہے۔
پاکستان کے دوست ممالک سے رابطے جاری ہیں۔دوست ممالک کی اخلاقی اور سیاسی حمایت درکارہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ دوست ممالک پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں

بھارت نےسرجیکل اسٹرائیک کےبھی شواہدآج تک نہیں دیئے۔بھارت کی طرف سےسنجیدگی کامظاہرہ کیاجاناچاہیے۔پاکستانی ہائی کمشنر تاحال پاکستان میں ہی موجودہیں۔بھارتی ہائی کمشنراجےبساریہ بھی ابھی تک بھارت میں ہیں۔
دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے مد نظر دفترخارجہ نے کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کردیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کاکرائسزمینجمنٹ سیل 24 گھنٹےکام کرےگا۔کرائسزمینجمنٹ سیل سفارتی رابطوں اور سرحدوں کی صورتحال پر رابطے میں رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت قدم اٹھایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here