مشرف نے نہایت غلط انداز میں محض شرمندگی سے بچنے کے لیے اپنے سر لے لیا ۔ وہ حملہ امریکہ نے کیا تھا دنیا جانتی ہے کیوں کیا تھا ؟؟؟

0
473

ٹی ٹی پی اسکے حامی اور ٹی ٹی پی سے جنگ کے حامی ان سیدھے سادھے نقاط پر ضرور غور کریں اور اندازہ لگانے کی کوشش کریں کہ امریکہ کیا چاہتا ہے !!!

۔ 1۔ باجوڑ مدرسے پر حملہ کر کے ساٹھ بچے مار دئیے جس کو مشرف نے نہایت غلط انداز میں محض شرمندگی سے بچنے کے لیے اپنے سر لے لیا ۔ وہ حملہ امریکہ نے کیا تھا دنیا جانتی ہے کیوں کیا تھا ؟؟؟ !!

۔ 2۔ مولوی نیک محمد سے بات چیت ہوگئی ۔ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان معاملات درست ہوگئے تو مولوی نیک محمد پر حملہ کر کے اسے مار دیا ۔

۔ 3۔ زین الدین محسود نے پاکستان کی حمایت کی بات کی اور پاکستان کے خلاف جنگ کو غلط قرار دیا تو سی آئی اے نے اسکو قتل کروا دیا ۔

۔ 4۔ ملانزیر نے پاکستان سے امن معاہدہ کیا تو اسے ڈرون حملے میں قتل کروا دیا گیا ۔

۔ 5۔ قاری ولی لرحمن نے پاکستان سے مذاکرات کی حمایت کی تو اس پر ڈرون حملہ کر کے اسے مار دیا گیا ۔

۔ 6۔ پاکستانی حکومت نے اے پی سی بلائی جس نے مزاکرات کا فیصلہ کیا تو فوراً ہی پشاور میں دو بڑے دھماکے کر کے بہت سے معصوم لوگوں کو قتل کر دیا گیا تاکہ مذاکرات کی بات پر حکومت نظر ثانی کرے ۔ ان حملوں سے طالبان نے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔ لیکن نوازشریف سمیت کئی سیاسی لیڈر مذاکرات کے فیصلے پر ڈگمگا گئے ۔

۔ 7۔ حکیم اللہ محسود نے پاکستان سے مزاکرات کا فیصلہ کیا تو اسے عین وہاں ڈرون حملہ کر کے قتل کر دیا گیا جہاں مزاکرات ہونے تھے !!!

یہ سمجھنے کے لیے کتنی بڑی عقل کی ضرورت ہوگی کہ امریکہ کیا چاہتا ہے ۔ اگر امریکہ پاک فوج اور ٹی ٹی پی کے درمیان ایک مسلسل جنگ چاہتا ہے تو کیا ان دونوں فریقوں کو امریکی خواہش کے عین مطابق یہ جنگ کرنی چاہئے ؟؟؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here