مجھے اسلام آباد کے ایچ 9 قبرستان میں ایک قبر کی تلاش ہے ۔ جس سے ایک عجیب غریب واقعہ منسوب ہے آپ کو سناتا ہوں ۔

0
665

مجھے اسلام آباد کے ایچ 9 قبرستان میں ایک قبر کی تلاش ہے ۔ جس سے ایک عجیب غریب واقعہ منسوب ہے آپ کو سناتا ہوں ۔

1857 کی جنگ آزادی میں انگریزوں نے نعمت اللہ شاہ ولی کی پیشن گوئیوں پر پابندی لگوا دی تھی ۔ جس کے ساتھ اس طرح کا کوئی کاغذ ملتا اسکو گرفتار کر لیا جاتا کیونکہ اس نے انگریزوں کی شکست کی پیشن گوئیاں کی تھیں !!

ان پیشن گوئیوں کو سن کر ایک 25 سال کا جوان اس جنگ میں شریک ہوا ۔ وہ فتح کے لیے پر امید تھا لیکن اسی جنگ کے دوران اس نوجوان کو ایک بزرگ ملے اور اس سے کہا کہ ” تم کو جس فتح کی خوشخبری دی گئی تھی یہ وہ نہیں ہے اس میں ابھی 90 سال باقی ہیں ۔ ایک ملک بنے گا جو عالم اسلام کا مرکز بنے گا اور تم اسکو دیکھو گے ۔

یہ سن کر وہ نوجوان جنگ چھوڑ کر چلا گیا اور انتظار کرتا رہا یہاں تک کہ ٹھیک 90 سال بعد پاکستان بنا ۔ وہ پھر بھی زندہ رہا اور جب اسلام آباد بنا تب وہ 140 سال کی عمر میں فوت ہوا اور اسلام آباد کے ایچ 9 قبرستان میں دفن ہوا ۔ جہاں اسکی قبر پر تختی پر یہ سارا واقعہ درج ہے ۔

اس پر کسی اخبار میں کسی کا کالم پڑھا تھا اور پھر زید حامد سے ٹی وی پر بھی سنا تھا تو سچ لگا ۔

میں خود اس کی قبر دیکھنا چاہتا ہوں ۔ اسلئے دوستوں سے پوچھا کہ اگر کسی کو علم ہو اس قبر کا ؟؟

شاہد خان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here