ماسکو کے ہوٹل

0
656

ماسکو کے ہوٹل

چند ہی برس قبل ماسکو میں تقریبا ً 170 ہوٹل موجود تھے- آج کل ان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے کیونکہ روسی دارالحکومت میں سرگرمی سے تعمیر کا کام ہو رہا ہے- زیادہ تر ہوٹل ماسکو کے مرکز میں واقع ہیں- ان میں سے 30 کے قریب ہوٹل 5 سٹارز معیاروں پر پورے اترتے ہیں- یہ ہوٹل عمدہ سروس کے لئے مشہور ہیں- وہ بہترین ہوٹل کے بین الاقوامی جالوں میں شامل ہیں- بالخصوص “نیشنل”، “میٹروپول”، “گرانڈ ہوٹل”، “میریٹ”، “ہلٹن بالشوئی” اور بعض دیگر ہوٹل 5 سٹارز ہوٹل ہیں-

ماسکو میں خاص طور پر بزنس کلاس ہوٹلوں کی شدید قلت ہے جہاں سروس اچھی ہو اور کرایہ نسبتا ً کم- اوسط درجے کے زیادہ تر ہوٹل سوویت یونین کے دور میں بنائے گئے تھے- ماضی میں ان کا شمار ملک کے بہترین ہوٹلوں میں ہوتا رہا- اس وقت اس طرح کے کئی ہوٹلوں کی از سر نو تعمیر ہو رہی ہے- امکان ہے کہ اس کے بعد ان ہوٹلوں کی مقبولیت پھر سے بحال ہو جائے گی-

آٹھوویں اور نویں دہائی میں تعمیر کردہ ہوٹل اب پرانے ہوچکے ہیں- ان کی اکثریت کئی منزلہ عمارتیں ہیں جو ماسکو کے نواحی علاقوں میں واقع ہیں- ان ہوٹلوں کی بھی تعمیر نو کئے جانے کا منصوبہ ہے جس کے بعد انہیں 3 سٹار کا درجہ فراہم ہوگا- تجربہ ثابت کرتا ہے کہ پرشور شاہ راہوں سے دور پرسکون گلیوں میں واقع چھوٹے ہوٹل، سیاحوں میں کافی مقبول ہوتے ہیں- یورپ میں اس طرح کے ہوٹلوں کی بہتات ہے لیکن روس میں ان کی تعداد دراصل نہ ہونے کے برابر ہے- اس لئے ماسکو کے بلدیاتی حکام نے اس مسلے کو حل کرنا شروع کیا ہے-

ماسکو کے بہترین ہوٹلوں کے نام “نیشنل” اور “میٹروپول” ہیں- وہ دونرں ماسکو کے عین مرکز میں کریملن کے قریب واقع ہیں- اور دونوں 100 برس سے زیادہ پرانے ہیں-“نیشنل” اور “میٹروپول” بے حر خوبصورت آرائش و آسائش اور تمام سہولیات کے حامل کمروں کے لئے مشہور ہیں- جہاں تک “میٹروپول” کا تعلق ہے تو یہ بہت بڑا ہوٹل ہے جس کی خصوصیت نہ صرف لاجواب اندرونی سجاوٹ بلکہ بے مثال طرزتعمیر بھی ہے- کچھ عرصہ قبل اس ہوٹل کی مرمت کی گئی- اور اب وہ 100 برس پہلے کے ہوٹل جیسا دکھائی دیتا ہے- میٹروپول” 5 سٹار ہوٹل ہے جہاں 700 افراد کے لئے گنجائش ہے- اس میں کئی ریستوران، ساؤنا، بزنس سینٹر، کانفرنس ہال اور زمین دوز گیراج ہیں-

1905 میں “میٹروپول” کی رسم افتتاح کے دوران اس ہوٹل کی سجاوٹ کو دیکھ کر ماسکو کے باشندوں کے دل باغ باغ ہو گئے تھے- کلاسکی انداز میں بنائی گئی ماسکو کی عمارتوں کے پس منظر میں یہ ہوٹل بہت متاثر کن نظر آتا تھا- اس کے کئی شیشے کے بنے ہوئے گنبد ہیں- یہ ہوٹل سنگ مرمر کے ستونوں، تصویروں، مجسموں، چینی مٹی کے فانوسوں، منقش فرنیچر سے سجایا ہوا ہے- اس لئے “میٹروپول” ایک عجائب گھر سے کچھ مشابہ ہے- اس کے دو کمرے ایک سے نہیں ہیں- ہر کمرہ اپنے ہی انداز میں سجایا ہوا ہے- قدیم زمانے کی آرائش و آسائش کے علاوہ اس ہوٹل میں تمام جدید سہولیات بھی ہیں-

شروع سے ہی “میٹروپول” ماسکو کے باشندوں اور ماسکو آنے والے سیاحوں میں بہت مقبول ہوگیا تھا- بالخصوص ماسکو کی تمام نامور شخصیات اس کے ریستوران میں کھانا اور وقت گزارنا پسند کرتی تھیں- مثال کے طور پر عالمی شہرت یافتہ روسی گلوکار فیودور شالاپیِن اس ریستوران میں آیا کرتے تھے- بعض اوقات اپنے دوستوں کی درخواست پر وہ وہاں روسی لوک گیت گاتے تھے- کہا جاتا ہے کہ شالاپین کی آواز اس قدر زوردار تھی کہ ریستوران میں شیشے کے جام ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے تھے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here