لاجواب منطق ۔۔۔۔۔۔۔۔

0
1206

لاجواب منطق ۔۔۔۔۔۔۔۔ !

میں لعنت بھیجنے لگا ہوں جو ملوث نہیں ہیں وہ دائیں بائیں ہوجائیں تاکہ لعنت سے بچ سکیں ۔۔۔ !

پاک فوج نے 2013ء میں پنڈی میں ہونے والے واقعے کا ذمہ دار ٹی ٹی پی اور اسکی پشت پر موجود را یا انڈیا کو قرار دے دیا۔ 

لعنت ہو ان شیعوں پر جو کہہ رہے ہیں کہ دیوبندیوں نے یہ حملہ خود دیوبندیوں پر کیا ہے۔

اور لعنت ہو ان دیوبندیوں پر جو کہہ رہے ہیں کہ پاک فوج نے اس حملے کا الزام دیوبندیوں پر لگایا ہے۔

کس منطق کے تحت شیعہ ایک پورے مسلک کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں اور کس منطق کے تحت دیوبندی خود کو ٹی ٹی پی یا را کے ساتھ جوڑ رہے ہیں؟

سوشل میڈیا پر جو گروہ یہ کام کر رہے ہیں انکا مقصد سوائے فتنے کے اور کچھ نہیں۔ یاد رکھیں کہ انڈیا اس سازش کے ذریعے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا لیکن یہ احمق لوگ آج اس حملے کے مقاصد کوسوشل میڈیا کے ذریعہ پورا کرنا چاہتے ہیں یعنی فرقہ وارانہ فساد ۔۔۔۔۔ !

ایک اور بات ۔۔۔

اسی کو جواز بنا کر دیوبندیوں کو پاک فوج کے خلاف بھڑکانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے تاکہ آنے والے دنوں میں پاکستان خدانخواستہ کسی بڑی جنگ کی طرف جائے تو یہ لوگ بھی ٹی ٹی پی کی طرح کہہ سکیں ۔۔۔

” پاک فوج ( پاکستان) کے خلاف ہم انڈیا، امریکہ اور اسرائیل کی امداد بھی قبول کرلینگے”۔۔۔۔

تحریر شاہد خان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here