فوجی تو روز ہی مرتے ہیں

0
1187

“فوجی تو روز ہی مرتے ہیں”

کل دو واقعات ہوئے۔ 

ایک طرف ہماری جانیں بچانے کے لیے پاک فوج کے چار جوان دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ان دہشت گردوں میں دو خودکش بمبار بھی تھے جن میں سے ایک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کو نواز شریف کی ریلی میں حملہ کرنے کے لیے بھیجا جانا تھا۔ 

لیکن ان شہیدوں کو نہ تو مطلوبہ میڈیا کوریج دی گئی اور نہ ہی پاک فوج کے علاوہ کوئی ان کے جنازوں میں شرکت کرنے گیا۔

دوسری طرف ” مال مسروقہ ” بچانے کے لیے سپریم کورٹ سے جنگ کرتے کرتے نواز شریف اپنا اقتدار کھو بیٹھا۔ یہ وہ ” مال مسروقہ ” ہے جو ہم سے لوٹا گیا تھا۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگ، تقریباً تمام کا تمام میڈیا اور موجودہ وزیراعظم سے لے کر نچلے درجے تک کے تمام تر وزراء اس وقت ” چوری کے اس ملزم” سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں اور اس پر فوکس کیا ہوا ہے!

آج ایک لبرل نسل کے قوم پرست سیاسی لیڈر سے اس صورت حال پر سوال کیا گیا تو موصوف نے نہایت ظالمانہ تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا ۔۔۔

” یہ ایک سیاسی ایونٹ ہے اس کی کوریج ضروری ہے۔ وہ فوجی تھے اور فوجی تو روز یی مرتے ہیں” ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here