فحش اور قابل اعتراض تصاویر کا سب سے بڑا اور نایاب ذخیرہ شائد علمائے کرام کے پاس محفوظ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

0
1385
فحش اور قابل اعتراض تصاویر کا سب سے بڑا اور نایاب ذخیرہ شائد علمائے کرام کے پاس محفوظ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

بارہا یوں ہوا کہ میں نے نواز شریف کے خلاف کچھ لکھا اور کمنٹس میں علمائے کرام نے دھرنے میں شرکت کرنے والی خواتین کی مخصوص زاویوں سے لی گئی تصاویر دھڑا دھڑ شیر کرنی شروع کر دیں۔ 

میں ایک بار دھرنے میں گیا تھا اور وہاں مجھےاتنی ہی “بے حیائی” نظر آئی تھی جتنی عام طور پر ہمارے معاشرے میں سرائیت کر چکی ہے۔ لیکن کمنٹس میں موجود تصاویر دیکھ کر میں واقعی شرمندہ ہوگیا۔

بلاشبہ علماء ” اہل نظر” ہیں۔

ایسی تصاویر شیر کرنے میں کئی مصلحتیں ہیں۔ مثلاً

جو لوگ کسی وجہ سے دھرنے میں شرکت نہیں کر سکے تھے انکی حسرت پوری کی جا سکے۔

جو دھرنے میں شرکت کرنے کے باؤجود ایسا کچھ دیکھنے سے محروم رہے انکی محرومی دور کی جا سکے۔

چار سال گزر جانے کے بعد بھی ان خواتین کی تصاویر بار بار شیر کر کے ان کو اور انکے گھر والوں کو انکا جرم یاد دلایا جا سکے۔

وغیرہ وغیرہ ۔۔

ان علمائے کرام کے پاس کچھ سوالوں کے فکس جوابات ہیں ورنہ آزما لیجیے مثلاً

عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ کیسے ہے؟
جواب ۔۔۔ دھرنے والی خواتین کی تصاویر۔

نواز شریف کا احتساب کیوں نہیں ہونا چاہئے؟
جواب ۔۔ دھرنے والی خواتین کی تصاویر۔

فضل الرحمن کا زرداری، نواز اور اسفند یار جیسے سیکولرز سے اتحاد کیوں ؟
جواب ۔۔۔ دھرنے والی خواتین کی تصاویر۔

فضل الرحمن کے حق ہونے کی دلیل ؟
جواب ۔۔۔ دھرنے والی خواتین کی تصاویر۔

فضل الرحمن کے حق میں مزید کوئی دلیل طلب کرو تو فضل الرحمن صاحب کی کسی جماعت کی امامت کراتی تصویر اس پر تسلی نہ ہو تو فضل الرحمن کے حق میں فضل الرحمن کے ہی کسی ” ہم مسلک” عالم کی گواہی ۔۔ اللہ اللہ خیر سلا ۔۔۔۔۔ 

لیکن اگر اس پر بھی آپ کی تسلی نہ ہو تو فحش اور نایاب گالیوں کا محفوظ ذخیرہ آپ کا متنظر ۔۔۔ !

بندہ لاجواب نہ ہو تو کیا کرے ۔۔۔۔ 

سنا ہے کہ مناسب تصاویر نہ ملیں تو امت کے وسیع تر مفاد میں فوٹو شاپ سے استفادہ کرنا بھی عین باعث ثواب سمجھتے ہیں۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here