عمران قرض نہ لے تو کیا کرے ؟؟؟

0
349

عمران قرض نہ لے تو کیا کرے ؟؟؟

کل قرضہ 28000 ارب جسکا سود کم از کم 15 ارب ڈالر
نہ دیا تو ملک دیوالیہ۔ یہ گند زرداری و نواز چھوڑ کر گئے ہیں یہ قرضہ نہ کہ عمران خان۔ کل تجارتی خسارہ تقریبا 27 ارب ڈالر۔
اسکا بندوبست نہ کیا تو ملک دیوالیہ۔ خسارہ 5 ارب ڈالر سے 27 ارب ڈالر تک پہنچانے والے زرداری و نواز

ائی پی پیز کے 1200 ارب الگ سے ادائیگی نہ کی تو بجلی بند ہوجائیگی
یہ تحفہ بھی زرداری و نواز کا

تمام ادارے خسارے میں بشمول پی آئی اے، سٹیل مل اور ریلوے جن کا مجموعی خسارہ 800 ارب سے زائد خسارا ادا نہ کرو تو یہ ادارے بند کرنے پڑینگے ان کو تباہ کرنے والے زرداری و نواز شریف

۔ 14 ارب ڈالر ڈیم کے لیے چاہیں تاکہ تم لوگوں کی بجلی اور پانی پورا ہو سکے۔
زرداری و نواز نے ڈیموں کو ہاتھ نہیں لگایا سوائے کالاباغ ڈیم کو دفن کرنے کے۔ اب بھاشا ڈیم کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

خزانہ بلکل خالی۔ اور اس کو خالی چھوڑ کر جانے والا عمران خان نہیں تھا۔

یہ سارے پیسے کہاں سے آئینگے ؟؟؟

میرے حساب سے عمران خان کو فوری طور پر کم از کم 25 ارب ڈالر چاہئیں۔ جبکہ ان کا خیال ہے کہ 8 سے 10 ارب ڈالر مل جائیں تو وہ معاملات کو سنبھال لیںگے۔

یہ 8 یا 10 ارب ڈالر کون دے گا ؟؟؟

چین و سعودی عرب مجموعی طور پر 2 سے 3 ارب ڈالر امداد دینے پر آمادہ ہیں۔

ادارے خسارے میں
تجارت خسارے میں
خزانہ خالی

اور کوئی آپشن ؟؟؟

لوٹی ہوئی دولت واپس لائے ؟؟؟

بھلا کیسے ؟؟؟

عمران قانون کے مطابق چلنے پر مجبور ہے جہاں وہ شہادتوں کے ساتھ لٹیروں کے خلاف عدالت جائے اور پھر عدالت لٹیروں کے خلاف کوئی حکم جاری کرے۔

یہاں عدالتوں کا حال یہ ہے کہ تین سال ہو گئے تمام تر شہادتوں اور ثبوتوں بلکہ اعترافات کے باؤجود نواز شریف اور ڈاکٹر عاصم جیسے لوگ معصوم ثابت ہورہے ہیں اور آزاد پھر رہے ہیں باقیوں سے کیسے ریکوری ہوگی ؟؟؟
بلوچستان میں جس کے گھر سے رقم برآمد ہوئی تھی اسکا جرم بھی ابھی تک ثابت نہیں ہوسکا 

لے دے کر دو آپشن بچتے ہیں۔

عوام سے رقم وصول کرے “فضولیات زندگی” پرعارضی ٹیکسوں کی شکل میں۔
یا پھر عالمی مالیاتی اداروں سے سود پر قرضہ لے۔ دونوں پر آپ کی چیخیں نکل رہی ہیں تو کوئی تیسرا آپشن آپ ہی بتا دیں۔

نوٹ ۔۔۔۔۔ عوام سے رقم لینے کی ایک دو تجاویز میرے ذہن میں ہیں۔ مثلاً

۔1۔۔ پاکستان ٰمیں 13 کروڑ موبائل یوزر ہیں۔ تمام سموں کو ڈی ایکٹیویٹ کر کے 3000 روپے ایکٹیوشن چارجز وصول کرے۔ کم از کم 3 ارب ڈالر مل جائنگے۔

۔ 2۔ سستے 50 لاکھ گھروں کے لیے لوگوں کو اپلائی کہا۔ بہتر تھا کہ حکومت شرط رکھتی کہ رجسٹریشن کسی کے نام بھی کروائی جا سکے گی لیکن پے منٹ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانی ہی کر سکیں گے اور وہ بھی صرف ڈالرز میں۔
اگر 400 ڈالر رجسٹریشن فیس رکھیں تو اسی میں 2 ارب ڈالر مل جائنگے۔
ڈالرز کی بھرمار سے ڈالر کی قدر بھی خودبخود گر جائیگی۔

 

۔ 3۔ چین سے تھر میں موجود کوئلے کا سودا کرو

۔ 4۔ موبائل کمپنیوں سے 2 جی اور 3 جی کی مد میں کئی ارب ڈالر تاحال وصول نہیں کیے گئے۔ اسی طرح ان کمپنیوں نے ٹیکسوں میں بھی گھپلے کیے ہیں۔ یہ سارے 4 سے 5 ارب ڈالر یا 600 سے 700 ارب روپے بنتے ہیں۔
ان کی سروسزز بند کر کے وصول کر لو فوری طور پر۔ 

اگر آپ کے پاس کوئی بہتر تجویز ہو میں ضرور بتائیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here