عمران خان کی سچائی ، ایمانداری اور قوت فیصلہ کا پھل عوام کو تب ہی مل سکتا ہے جب اسکو مطلق العنان حکمران بنا دیا جائے

0
313

“جمہوریت ” ۔۔۔ نے اسکی 18 سال کی محنت ضائع کر دی ۔
اسکی ایمانداری ، سچائی اور خلوص کی بہت کم قیمت لگائی ۔
اور اب اسی کو ضائع کرنے کے درپے ہے لیکن یہ اسکو چھوڑنے پر تیار نہیں

عمران خان کی سچائی ، ایمانداری اور قوت فیصلہ کا پھل عوام کو تب ہی مل سکتا ہے جب اسکو مطلق العنان حکمران بنا دیا جائے ۔۔۔

جمہوریت ( سب کو راضی رکھنا ) زر اور صرف زر پر انحصار کرتا ہے ؟ اسکے بغیر یہ کیسے الیکشن جیتے گا ؟ کیسے سخت فیصلوں کے لیے دو تہائی اکثریت حاصل کرے گا ؟ کیسے اپنے نمائندوں کو بکنے سے روکے گا ؟؟ کیسے مخالفوں کو ” پکی ” سیٹیں جیتنے سے روکے گا ؟ جو صاف اور شفاف انتخابات کی صورت میں بھی پوری قومی اسمبلی کی نصف بنتی ہیں پھر ان مخالفین کو اتحاد کرنے سے کیسے روکے گا ؟

صوبہ خیبر میں لوگوں نے دیوانہ وار چاہا لیکن جب الیکشن ہوا تو نتائج کچھ اور نکلے اور جب حکومت بنی تو سب سے پہلے اپنی پارٹی ہی نے زچ کر کے رکھ دیا اور اسکے بعد ” سیاسی اتحادیوں ” نے جو گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے میں ماہر ہوتے ہیں ۔

کیا جمہوریت کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ؟؟

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here