میرے ایک دوست نے سوال کیا تھا کہ عمران خان کو عدالتی نوٹس والا معاملہ کس طرف جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔!! میں نے جواب دیا تھا کہ عمران خان پر منحصر ہے وہ اڑ جائے تو اس معاملے کو نتیجہ خیز بنا سکتا ہے ۔۔۔۔ نہ صرف اپنے بیان پر قائم رہے بلکہ چیف جسٹس سے استعفی طلب کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیکن تاریخ اتنی قریب کی دی گئی ہے کہ عمران خان اپنی عوامی طاقت کو بھرپور طریقے سے استعمال نہیں کر پائیں گے دوسری طرف جو اصل چیز تھی یعنی بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ وہ اس سارے معاملے میں چھپ گیا ہے اور یقیناً اس نوٹس کا مقصد حاصل کیا جا چکا ہے 

اب چودھری صاحب اور میاں صاحبان عوام کے اکھٹا ہونے کا مزید کوئی رسک نہیں لیں گے اور کوئی ایسی قانون شق ڈھونڈ لیں گے کہ اگر عمران خان معافی نہ بھی مانگے تب بھی عدالت اسی پیشی پر وارننگ وغیرہ دے کر اس کیس کو خود ہی خارج کر دے ۔۔۔ اگلی پیشی کا رسک بھی نہیں لیا جائے گا ۔۔۔۔۔

لیکن اگر عمران خان اس موقعے پر کوئی مہم جوئی کرنا چاہے تو کر سکتا ہے ۔۔شائد اس قوم کو کوئی راستہ مل جائے ۔۔۔۔۔ دیکھتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں ۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here