صرف چند ماہ پہلے تک تو سعوی شاہی خاندان اور راحیل شریف مدینہ میں پڑے، منتیں ترلے کرنے والے شریف خاندان سے ملاقات تک کرنے پر تیار نہیں تھے تو اب کونسی تبدیلی آگئی؟

0
232
Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کسی نے این آر او کی ہوائی اڑائی، بیچ میں راحیل شریف کا نام بھی ڈال دیا، اور سب اس پر ایمان لے آئے۔

بھئی کوئی این آر او نہیں ہورہا۔

صرف چند ماہ پہلے تک تو سعوی شاہی خاندان اور راحیل شریف مدینہ میں پڑے، منتیں ترلے کرنے والے شریف خاندان سے ملاقات تک کرنے پر تیار نہیں تھے تو اب کونسی تبدیلی آگئی؟

میڈیا اطلاعات کے مطابق شریف خاندان کو سعودی حکومت سمیت کئی اہم مسلم ملکوں کی جانب سے آنے والے دنوں میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔

نہ صرف یہ بلکہ ” اسلامی اتحاد” کے خلاف ن لیگ کی چلائی جانی والی میڈیا اور سوشل میڈیا مہم پربھی انکو سرزنش کی گئی ہے۔

کچھ عرصہ پہلے کسی نے ہوائی اڑائی کہ راحیل شریف واپس آرہے ہیں، بغیر تصدیق کیے سب نے یہ خبر آگے بڑھانی شروع کر دی۔ بعد میں جھوٹ ثابت ہوئی۔ میں نے اس وقت بھی عرض کی تھی کہ راحیل شریف کوئی نازک مزاج دلہن نہیں جو کسی بات پر روٹھ کر میکے واپس آجائیگی۔ وہ محاذ پر گیا ہوا سپاہی ہے اور لڑنے گیا ہے۔

راحیل شریف کا دماغ خراب ہے جو شریف خاندان کو این آر او دلوائے گا؟

ہاں البتہ اسکا امکان ہے کہ شریف خاندان کی اس ” طلبی ” کے پیچھے راحیل شریف کا ہی ہاتھ ہو۔

یاد رکھیں سعودی عرب سمیت کئی اہم اسلامی ممالک کے لیے پاکستان ایک بہت بڑا سہارا ہے۔ وہ امریکہ یا روس سے جتنی مرضی پینگیں بڑھا لیں لیکن بھروسہ وہ صرف پاکستان پر ہی کر سکتے ہیں۔ پاکستان کو غیر مستحکم ہوتا وہ کسی صورت نہیں دیکھ سکتے۔

اس وقت افغانستان یا مقبوضہ کشمیر میں نیوکلیر دہشت گردی سمیت عمران خان کے قتل وغیرہ جیسا کوئی بھی بڑا واقعہ ہوسکتا ہے۔ جس کے بعد پاکستان کے خلاف کوئی بڑی کاروائی شروع ہونے کا امکان ہے۔

ایسے حالات میں شریف خاندان اور بھٹو خاندان سمیت تمام پاکستان دشمنوں کو اپنی نجات نظر آرہی ہے۔

ان کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے بس۔۔۔۔۔۔۔

میں پھر کہہ رہا ہوں ۔۔۔ اپنی افواج پر بھروسہ کرنا سیکھیں

تحریر شاہدخان


Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here