شنگھائی تنظیم روس، چین، ازبکستان، تاجکستان، قزاخستان اور کرغیزستان نے قائم کی، اس سال گرمیوں میں پاکستان اور ہندوستان کو بھی رکنیت دی گئی۔

0
1971

روس کے جنوبی شہر سوچی میں شنگھائی تنظیم تعاون کے وزرائے اعظم کا اجلاس ہوا۔

شنگھائی تنظیم روس، چین، ازبکستان، تاجکستان، قزاخستان اور کرغیزستان نے قائم کی، اس سال گرمیوں میں پاکستان اور ہندوستان کو بھی رکنیت دی گئی۔

اس اجلاس کے موقع پر روس کے وزیر اعظم دمیتری میدویدیو نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہد خاقان عباسی کی ملاقات ہوئی۔

وزیر اعظم روس نے یاد دہانی کرائی کہ اگلے سال دوطرفہ سفارتی تعلقات کی سترویں سالگرہ منائی جائے گی۔ روس پاکستان کے ساتھ انتہائی موثر اور باہمی طور پر منافع بخش تعاون کرنے کا خواہاں ہے، میدویدیو نے کہا۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اپنی طرف سے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر روس کے کردار سے بہت متاثر ہو رہا ہے اور روس کے ساتھ اشتراک عمل کرنا چاہتا ہے اور خاص طور پر تجارتی روابط بڑھانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

شاہد خاقان عباس کے مطابق اگلے ماہ روس کی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here