شمالی وزیر ستان: میرانشاہ میں یونس خان اسٹیڈئیم پاک آرمی کے زیر اہتمام خیرسگالی ٹی 20 میچ جاری ہے۔

0
1288
شمالی وزیر ستان: میرانشاہ میں یونس خان اسٹیڈئیم پاک آرمی کے زیر اہتمام خیرسگالی ٹی 20 میچ جاری ہے۔
میران شاہ کے یونس خان اسٹیڈئیم میں پاکستان الیون اوریوکے الیون کے مابین خیرسگالی کرکٹ میچ شروع ہوگیا۔ یو کے میڈیا الیون نے پاکستان الیون کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان الیون کے کھلاڑیوں میں کرکٹر شاہد آفریدی، یونس خان ،راشد لطیف،جنید خان،مشتاق احمد، عمر گل شامل ہیں۔
میران شاہ مِں جشن کا سماں ہے جہاں چھوٹے بڑے ہرعمر کے لوگ گراؤنڈ میں موجود ہیں، ڈھول کی تھاپ پر لوگوں کا روائیتی رقص جاری ہے جب کہ میچ سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھی مہمان ٹیم اور قومی ٹیم سے ملاقات کی۔
 
 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here