شاہد آفریدی نے مداحوں کو اپنا نیا گھر دکھا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0
44

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو نئے گھر کی سیر کرا دی ہے، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

شاہد آفریدی نے مداحوں کو اپنے نئے گھر کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ مہمانوں اور دوستوں کے لیے ایک تہہ خانہ بنایا ہے جس میں گاؤں کے ماحول کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔ اپنے نئے گھر میں انہوں نے دنیا کے مشہور کرکٹرز کی شرٹس، ٹرافی اور میڈلز کو بھی سجایا ہے۔ 2017ء کی جیتی گئی چیمپئینز ٹرافی کا بلا بھی شاہد آفریدی نے سنبھال کر رکھا ہے۔

بوم بوم آفریدی نے کہا گاؤں کے ماحول میں زمین پر بیٹھ کر کھانا پسند کیا جاتا ہے، اسی لیے انہوں نے مہمانوں کے لیے زمین پر کھانے کا انتظام کیا ہے۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے نامور کرٹرز سے حاصل کی گئی شرٹس کو بھی سجایا ہوا ہے جس میں ویرات کوہلی، سنگاکارا، شین وارن، ڈی ویلیئرز اور یونس خان کی شرٹس شامل ہیں۔

آفریدی نے دوستوں کے ساتھ ٹیبل ٹینس اور سنوکر کی ٹیبل بھی کھیلنے کے لیے رکھی ہے۔ کرکٹ کے تاریخی لمحات کو انہوں نے تصویری شکل میں قید کرکے گھر کی دیواروں کی زینت بنا دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ہر تصویر سے ان کی یادیں وابستہ ہیں اور حوالے سے وہ جلد ایک ویڈیو جاری کریں گے۔ شاہد آفریدی نے سابق کوچ باب وولمر کے ساتھ بھی ایک یادگار تصویر لگا رکھی ہے اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے پستول کا دیا گیا تحفہ بھی انہوں نے گھر کی زینت بناکر رکھا ہے۔

شاہد آفریدی نے ویڈیو میں بتایا کہ اپنی زندگی کی پہلی اننگز کا بلا بھی اسی حالت میں آج بھی موجود ہے وہ بلا سچن ٹنڈولکر کا تھا جو وقار یونس نے انھیں دیا کہ اس سے اپنی اننگز کا آغاز کر اور وہ بلا اس اننگز کی یاد دلاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here