سیکرٹری نکولائی پاتروشیو اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

0
221

ماسکو میں روس کی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پاتروشیو اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

فریقین نے اعادہ کیا کہ روس اور پاکستان سلامتی کے میدان میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

پاتروشیو اور جنجوعہ نے دوطرفہ فوجی تعاون، انفارمیشن سیکیورٹی اور بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ناصر خان جنجوعہ سلامتی پر ایک بین الاقوامی کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے روس پہنچ گئے جو چوبیس تا چھبیس اپریل روس کے جنوبی شہر سوچی میں ہو رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here