سپین میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی

0
27

اسپین کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نےنظام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا

سیلابی ریلا کئی گاڑیوں کو بہا کر لے گیا، سڑکیں بند پانی میں ڈوب گئیں اور کئی مکانات تباہ ہوئے جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

ویلینشیا ، ایلیکینٹ ،مرسیا اور المیریہ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے

صوبہ الباسیٹ کے کیڈٹی میں کرنٹ لگنے سے دو بہن بھائی ابدی نیند سو گئے جبکہ المریا میں سیلاب زدہ انڈر پاس میں ایک افریقی نژاد شخص گاڑی میں پانی بھرنے سے دم توڑ گیا

گراناڈا کےعلاقے لاجمولا میں 36 سالہ شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا اس کی لاش گاڑی سے کچھ فاصلے سے برآمد ہوئی جبکہ 58 سالہ پانچویں شخص کی لاش ایلیکینٹ کے علاقے سے ملی۔

حکومت ہنگامی بنیادوں پر 200 فوجی جوان اور 100 ایمرجنسی گاڑیاں ایلیکینٹ بھجوا دی ہیں اس کے علاوہ ویلنشیا کا علاقہ اونٹن ینٹ میں بھی ریکارڈ 250 ملی میٹر بارش کے باعث صورتحال ابتر ہے اور پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here