سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغام

0
71

سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغام

کل 08 جون 2019 کے دن ہم سمندروں کا عالمی دن مناتے ہیں جو کہ ہمارے سیارے کےلئے سمندروں کی اہمیت کا عکاس ہے۔سمندر کرئہ ارض پر زندگی کےلئے خوراک کا بنیادی وسیلہ ہیں۔ ہمارے لئے پھیپھڑوں کا کام دیتے ہیں اورزیادہ تر آکسیجن مہیا کرتے ہیں جس میں ہم سانس لیتے ہیں۔ سمندر گرین ہاﺅس گیسز اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا مرکزی مجذوب ہیں۔پس زمین پر انسانوں کی سرگرمیاں یہاں نمو پانے والی زندگی کو براہِ راست متاثر کرتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے زیرنگرانی دنیا بھر میں سمندروں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد انسانی سرگرمیوں کے سمندر پر اثرات کے حوالے سے عالمی برادری کو روشناس کرانا اور سمندری وسائل کے دیرپا استعمال کےلئے مختلف وسیلوں کو تلاش کرنا ہے، جن سے ہم مستفید ہوتے ہیں۔

سمندروں کے عالمی دن 2019 کےلئے اقوام متحدہ نے “صنف اور سمندر” کے موضوع کا انتخاب کیا ہے۔ یہ موضوع سمندرسے صنفی تعلق کے مختلف پہلوﺅں کو اُجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔خواتین افرادی قوت کا نصف حصہ ہیں، وہ سمندروں سے متعلق افرادی قوت کا صرف 2فیصد ہیں اور میرین سائنس سے مجموعی طور پر 38 فیصد خواتین جڑُی ہوئی ہیں۔ وہ مردوں کی اُجرت کا صرف 64 فیصد کماتی ہیں اور فیصلہ سازی میں کم حیثیت کی حامل ہیں۔سمندر وں کے عالمی دن کے منانے کا مقصد خواندگی کو بڑھانا اور سمندر سے جڑی سرگرمیوں جیساکہ میرین سائنیٹیفک ریسرچ،ماہی گیری، سمندر میں کام کاج اور فیصلہ سازی میں برابری کو فروغ دینا ہے۔

سمندر کے عالمی دن کے موقع پر ہم ان چیلنجز کا اعتراف کرتے ہیں جو کہ ہمارے پانیوں کو گندہ کررہے ہیں، جن میں بحری آلودگی، بحری جانداروں کی صف کشی، بدلتا ہوا تشویش ناک موسم اور بحری جانداروں کی زندگی کو لاحق خطرات شامل ہیں۔ ہم ان چیلنجز سے موئثر انداز میں نمٹنے کےلئے خواتین کی شرکتِ کثیر کی ضرورت کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔

سمندروں کے عالمی دن کی افادیت کو عیاں کرنے کےلئے پاک بحریہ بحری وسائل کے محفوظ اور دیرپا استعمال کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے ۔پاک بحریہ کے نمایاں اقدامات میں ساحل کی صفائی ، بندرگاہ سے فضلہ اُٹھانے والے بارجز کی تیاری ، مینگروز اُگاو مہم ، تباہ کن ماہی گیری کے جال پر پابندی ، سمندر میں تیل کی آلودگی کو روکنا اور سمندر میں فضلے کو ٹھکانے لگانے کے رجحان کو کم کرنے کےلئے صنعتی برادری سے رابطہ شامل ہے۔ پاک بحریہ کا ایک اور مرکوزِ توجہ شعبہ میری ٹائم ایجوکیشن ہے جس میں خاص طور پر خواتین کےلئے پروگرامز ہیں۔ پاک بحریہ کی سرپرستی میں بحریہ یونیورسٹی مرد و خواتین کےلئے گریجویٹ اور ماسٹرز پروگرام شروع کر چکی ہے۔

آئیے ! اس دن سمندروں سے جڑی معاشی سرگرمیوں میں خواتین کو شا مل کرنے کی مخلصا نہ کاو شیں کرتے ہوئے سمندروں اور سمندری وسا ئل کے دیر پا استعمال اور بقا کےلئے اپنے عزم اور عہد کا اعادہ کریں۔ہم سب متحد ہو کر ہی زمین پر موجود زندگی کے حتمی ذرائع کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here