سلام ہو اس مجاہد کی شجاعت اور حوصلے کو جو دیارِ غیر میں پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہے۔

0
364

سلام ہو اس مجاہد کی شجاعت اور حوصلے کو جو دیارِ غیر میں پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہے۔

اپنے والدین ، بہن ، بھائیوں اور سب رفیقوں سے دور دن رات ایک کئے ہوۓ وطن کے ان کشمیری مظلوموں کے لئے آواز بلند کر رہا ہے جن پر بھارت کے ظلم شب و روز بڑھتے جا رہیں۔

حوصلے نا پست ہیں نا دل میں موت کا خوف ہے۔ یہ اپنے حصے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ قاتلانہ حملے ہوئے ، کئی بار انڈین سفارتخانوں کے بدمعاش ملازمین سے کش مکش ہوتی رہیں، کئی دھمکیاں ملیں ، تنگ کیا گیا مگر یہ مردِ مجاہد اپنے مقصد سے پیچھے نا ہٹا۔

اور بھارت کی دکتی رگ پر ہاتھ ڈال دیا

خالصتان کی تحریک میں نئی جان ڈالنے والے اس شیر نے دشمنِ عرضِ پاک کی نیندیں ہی حرام کر رکھی ہیں اب بھارت کشمیر کو بھول کر خالصتان پر سر پکڑ کر بیٹھ گیا ہے اور دوسری طرف کشمیری مجاہدین اپنی کاروائیوں سے انڈین آرمی کو آئے دن ذلیل و مردار کر رہے ہیں۔

اب انڈیا کے دُم پر پیر آنے پر اس نے اس بار اپنا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے عدالتی کاروائی کا رخ کیا اور اطلاعات کے مطابق اس کے نتیجے میں حامد خان کو ستمبر کے آخر تک ہاؤس اریسٹ اور سات ہزار یورو جرمانے کی سزا دلوانے میں کامیاب رہا۔

یاد رہے کئی کامیابیوں کے پیچھے ہر سطح پر کئی قسم کی قربانیاں بھی ہوتی ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ بلاشبہ الله عزوجل اپنے پسندیدہ بندو کو آزمائش کے ذریعے آزمایا کرتا ہے کہ ان کے درجات بلند کئے جائیں اور ان پر اپنی عنائیتیں اور بڑھا دی جائیں۔

جہاں میں اہلِ ایمان صورتِ خورشید جیتے
ہیں
اِدھر ڈوبے، اُدھر نکلے، اُدھر ڈوبے، اِدھر نکلے

دعا ہے کہ الله عزوجل ہمارے اس مجاہد کو جلد از جلد ان آزمائشوں سے نکالے اور اپنے تمام مقاصد و مشنز میں کامیابی عطاء فرماۓ آمین۔

تحریر: محمد شاہد عنائیت

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here