سعودی عرب میں روسی ثقافتی فیسٹیول ہر سال منعقد کئے جائیں گے۔

0
522

سعودی عرب میں روسی ثقافتی فیسٹیول ہر سال منعقد کئے جائیں گے۔ اس بارے میں سعودی وزیر ثقافت عواد العواد نے روسی خبر رساں ادارے “نوووستی” کو دئے گئے انٹرویو میں کہا۔

ان کے مطابق اس سلسلے میں مذاکرات شروع ہو چکے ہیں، ساتھ ہی روسی تصانیف کا عربی زبان میں ترجمہ کئے جانے اور روس میں عرب ثقافت کو مشہور بنائے جانے کا بھی منصوبہ ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے عجائب گھر بھی آپس میں تعاون کریں گے۔

سعودی وزیر ثقافت نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے ثقافتی فیسٹیول روس کے دارالحکومت ماسکو کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی منائے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here