زلزلے کی تباہ کاریوں پرکھلاڑی بھی جذباتی ہوگئے

0
28

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے سری لنکا کےخلاف کھیلی جانے والی سیریز کی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اپنے یپغام میں کہا کہ ہمیں زلزلے سے متاثر ہونے والے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے

سابق کپتان شاہد آفریدی نے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ میری دعائیں متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نےاپنے ٹوئٹ میں سورۃالزلزال کی تلاوت کرنے کا کہا

جبکہ فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے پیغام میں اللّہ سے سب کو حفظ و امان میں رکھنے کی دعا کی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں سب کی سلامتی کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ زلزلہ شدید تھا

سابق کپتان رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں 2005 کے زلزلے کو یاد کرتےہوئے لکھا کہ ایک بار پھر زلزلے نے زندگیوں کے امن کو چکنا چور کر دیا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ آفتیں لوگوں کو متحد کرتی ہیں ، تو پھر متحد ہوجائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here