ریمنڈ ڈیوس کو فوج نے چھوڑا حالانکہ وہ فیصلہ اس وقت کی عدلیہ اور حکومت نے ملکر کیا تھا

0
667

ریمنڈ ڈیوس کو فوج نے چھوڑا حالانکہ وہ فیصلہ اس وقت کی عدلیہ اور حکومت نے ملکر کیا تھا۔ عمران خان کا لاہور کا جلسہ فوج نے کامیاب کروایا۔ لیکن اس کے بعد دو ہزار تیرہ کا انتخاب نواز شریف کو فوج نے جتوایا۔

دھاندلی فوج نے کروائی۔ دھاندلی کے خلاف دھرنا بھی فوج نے کروایا۔ پانامہ لیکس فوج نے کروائیں۔ پانامہ لیکس پر نواز شریف کا احتساب بھی فوج کر رہی ہے۔

ٹی ٹی پی کے پیچھے بھی فوج تھی اور منظور پشتین کے پیچھے بھی فوج ہے۔ ٹی ٹی پی سے لڑ بھی فوج رہی ہے اور اس کے ہاتھوں مر بھی فوج رہی ہے۔ اے پی ایس حملہ بھی فوج نے کروایا۔ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک بھی فوج نے پہنچایا۔ ممبئی حملہ بھی فوج نے کروایا۔ ایبٹ آباد آپریشن بھی فوج نے کروایا۔

کرنل جوزف کو بھی فوج نے چھوڑا کیونکہ نور خان ائر بیس سے واپس گیا تھا۔

( کسی دلے نے یہ بتانے کی زحمت نہیں کی کہ نور خان ائر بیس اسلام آباد ائرپورٹ کے ساتھ ہی ہے جہاں سے آرمی آفیشلز آتے جاتے ہیں اور کرنل جوزف چونکہ ملٹری اتاشی تھا اس لیے وہ آیا بھی اسی ائر پورٹ سے تھا اور گیا بھی یہیں سے )

سینٹ انتخابات کے نتائج بھی فوج کی مرضی سے آئے۔ عمران خان کے ساتھ بھی فوج ہے اور نواز شریف کی پشت پناہ بھی فوج۔ اور ان الزامات کے لیے کسی ثبوت کی کوئی ضرورت نہیں بس اتنا کہنا کافی ہے کہ ” جی یہ بات تو سب جانتے ہیں ” ۔۔۔۔۔  اگر آنے والے انتخابات میں نواز شریف ہارا تو ” خلائی مخلوق ” نے ہرایا ہوگا اور اگر عمران خان ہارا تو فوج عمران خان کو آگے نہیں لانا چاہتی ۔۔۔۔ 

ہمیں طعنہ دیتے ہیں کہ ہم فوج کو فرشتے سمجھتے ہیں لیکن یہ خود اسکو خدا سمجھتے ہیں مطلب جو بھی ہورہا ہے جہاں سے بھی ہو رہا ہے سب کچھ فوج کی مرضی اور منشاء سے ہو رہا ہے۔

درحقیقب پاکستان میں سب سے آسان کام یہ ہے کہ ” فوج پر ملبہ ڈال دو” ۔۔ کیونکہ وہ گونگی ہے

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here