روس میں چھٹی نسل کے دو جنگی طیاروں پر کام

0
268

روس میں چھٹی نسل کے دو جنگی طیاروں پر کام

روس میں پائلٹ والے اور بغیر پائلٹ والے چھٹی نسل کے جنگی طیاروں پر کام ہو رہا ہے۔ اس بارے میں روس کی فضائیہ کے سربراہ کرنل جنرل وکتور بونداریو نے بتایا۔ ان کے بقول چھٹی نسل کے جنگی طیاروں پر کام نہ صرف روس میں بلکہ دوسرے ملکوں میں بھی ہو رہا ہے۔ کرنل جنرل وکتور بونداریو نے یقین ظاہر کیا کہ روسی ماہرین جلد ہی یہ طیارہ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ اس وقت چھٹی نسل کے جنگی طیارے پر کام ابتدائی مرحلے میں ہے۔ توقع ہے کہ یہ طیارہ 2025 کے بعد تیار کیا جا سکے گا۔

اس وقت روس میں پانچویں نسل کے جنگی طیارے کے تجربے ہو رہے ہیں جو اس سال کے آخر تک مکمل کئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here