روس میں آئندہ صدارتی انتخابات مارچ سن 2018 میں ہوں گے۔

0
692

صدر روس ولادی میر پوتین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار کے طور پر حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ پوتین 2000 میں پہلی بار صدر روس منتخب کئے گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے سن 2004 میں صدارتی انتخابات جیتے۔ روس کے آئین کے مطابق ایک شخص زیادہ سے زیادہ مسلسل دو مرتبہ صدر کا عہدہ سنبھال سکتا ہے اس لیے سن 2008 میں پوتین نے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا، تب دمیتری میدویدیو صدر مملکت بن گئے جنہوں نے پوتین کو وزیر اعظم مقرر کر دیا۔

تاہم سن 2012 میں پوتین پھر سے صدارتی انتخابات جیت کر تیسری مرتبہ صدر بن گئے۔ تب تک آئین میں ترمیم لائی جا چکی تھی جس کے مطابق صدارتی مدت بڑھا کر چار سال سے چھہ سال تک بڑھا دی گئی۔

روس میں آئندہ صدارتی انتخابات مارچ سن 2018 میں ہوں گے۔ صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن عنقریب شروع ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here