روس انسداد دہشتگردی کے معاملات میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

0
618

روس انسداد دہشتگردی کے معاملات میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ یہ بات روس کی وزارت خارجہ نے کہی۔ وزارت کی سائٹ پر جاری کئے گئے بیان کے مطابق بدھ کو ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ ایگور مورگولوو اور پاکستان کی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم نے علاقائی اور دوطرفہ معاملات پر مشاورت کی۔
“فریقین نے افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ روس کے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کے بارے میں بھی مفصل گفتگو ہوئی۔ تجارت اور انسداد دہشت گردی پر خاص توجہ دی گئی”، روس کی وزارت خارجہ نے کہا۔

مزید برآں روس نے انسداد دہشتگردی میں پاکستان کی مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here