روس امریکہ کے ساتھ تعلقاتت کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہے،

0
517

روس امریکہ کے ساتھ تعلقاتت کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہے، صدر روس ولادی میر پوتین نے قومی خبر رساں اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات میں کہا۔

تاہم ان کے مطابق امریکی سیاست دان “روسی کارڈ” استعمال کرتے آ رہے ہیں اپنے اندرونی سیاسی کھیل میں، بالخصوص پچھلے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کا تذکرہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔

پوتین کا کہنا تھا کہ روس کی مبینہ مداخلت پر امریکہ انتہائی ناخوش ہے حالانکہ اس “مداخلت” کا ایک بھی ثبوت ابھی تک پیش نہیں کیا جا سکا ہے تاہم امریکہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے بلکہ اپنی اس مداخلت کو ایک معمولی بات سمجھتا ہے۔

بہر حال پوتین نے کہا کہ اگر امریکہ نیک خواہی اور عقل سلیم کا مظاہرہ کریں تو دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here