راجا ظفرالحق کی رپورٹ میں آخر ایسا کیا ہے جسکو چھپانے کے لیے آپ پورے ملک میں خون خرابہ کرنے پر تل گئے ہیں؟

0
591

پاک فوج کو ٹریپ کرنے کی کوشش ۔۔۔۔۔ ؟

خورشید شاہ نے دھرنے کے خلاف حکومت کو پاک فوج سے مدد لینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ 

کیوں بھئی ؟؟؟؟

راجا ظفرالحق کی رپورٹ میں آخر ایسا کیا ہے جسکو چھپانے کے لیے آپ پورے ملک میں خون خرابہ کرنے پر تل گئے ہیں؟

زاہد حامد کو آخر کون سا ایسا سرخاب کا پر لگا ہے جس کی وزارت بچانے کے لیے آپ پوری ریاست میں افراتفری پھیلانے پر تل گئے ہیں؟

اور اگر کرنا ہی ہے تو فوج کیوں؟ یہ 8 لاکھ پولیس کس لیے رکھی ہوئی ہے؟؟؟ محض ذاتی پروٹوکول کے لیے؟؟

ذرا انکی چالاکی سمجھنے کی کوشش کریں۔

فوج جب کاروائی کرتی ہے تو چاہے حکومت جس کی بھی ہو ذمہ دار فوج کو ہی قرار دیا جاتا ہے۔

لیکن ۔۔۔۔

پولیس جب کاروائی کرتی ہے تو اسکی ذمہ داری ہمیشہ حکومت پر ڈالی جاتی ہے۔

یہ مکار لوگ اس چیز کو سمجھ رہے ہیں اس لیے یہ پاک فوج کو پھنسانا چاہتے ہیں۔
بظاہر یہ ” مسلم پیپل موومنٹ ” کا پاک فوج کو ٹریپ کرنے کا منصوبہ لگ رہا ہے۔

فوج کو کسی صورت اس جال میں نہیں آنا چاہئے۔ بلکہ مزاکرات کا حصہ بھی نہیں بننا چاہئے۔ ورنہ یہ بدبخت لوگ اپنی بلا پاک فوج کے سر ڈال دینگے۔

اور یہ ساجد میر اور فضل الرحمن جیسے سیاسی ملا اب تک کیوں خاموش ہیں؟ رپورٹ پر
اپنا واضح موقف کیوں نہیں دیتے؟

یا ان کے اپنے دلوں میں بھی چور ہے؟

تحریر شاہدخان

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here