دیکھنا ہے حکمرانوں کی پٹاری میں سے اب کیا نکلتا ہے جو زینب کو کھا جائے

0
446

پاکستان میں ایک ایشو دوسرے ایشو کو کھا جاتا ہے ۔۔۔ 🙁

ایبٹ آباد آپریشن کے لیے زرداری اور گیلانی کی امریکہ کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ کو میمو سکینڈل کھا گیا۔

میمو سکینڈل کو 2013ء کی انتخابی دھاندلی کھا گئی۔

دھاندلی کو ماڈل ٹاؤن کا قتل عام کھا گیا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کو آرمی پبلک سکول کا سانحہ کھا گیا۔

آرمی پبلک سکول کے سانحے کو قصور میں 300 بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کھا گئی۔

قصور میں ہونے والے ظلم کو پانامہ لیکس کھا گئی۔

پانامہ کو ڈان لیکس کھا گئی۔

دونوں کو ختم نبوت کے خلاف سازش کھا گئی۔

ختم نبوت والی سازش کو زینب پر ہونے والا ظلم کھا گیا۔

دیکھنا ہے حکمرانوں کی پٹاری میں سے اب کیا نکلتا ہے جو زینب کو کھا جائے!

سنا ہے شہباز شریف نے سیاسی احتجاج میں خود اپنی پولیس کو مروانے کا ارادہ کیا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ بہت سی چیزوں کو کھا جائیگا ۔۔۔۔۔۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here