دو ڈیموں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، قوم کو جلد خوشخبری دونگا

0
627

” دو ڈیموں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، قوم کو جلد خوشخبری دونگا ” چیرمین واپڈا چودھری ثاقب افتخار کی نئی اگربتی

ایک موٹی سی بات واہ واہ کرنے والوں کی کھوپڑی میں نہیں آرہی کہ سوائے کالاباغ ڈیم کے پاکستان کا کوئی دوسرا ڈیم متنازع نہیں ہے اور کالاباغ ڈیم تو ان میں قطعی شامل نہیں۔

تب اتفاق رائے کس بات کا ؟؟؟  کن کے درمیان ؟؟؟  اور کیوں ؟؟؟

ڈیموں کا مسئلہ صرف یہ ہے کہ ان پر حکمرانوں نے کام روک رکھا ہے۔ ان حکمرانوں نے جن کے کیسز سپریم کورٹ نے لٹکا رکھے ہیں۔

” سندھ کے 20،000 ایکڑ زمین ہڑپ کرنے کے بدلے ملک ریاض 5 ارب روپے ادا کرے جس سے ہم ڈیم بنائیں گے “

یہ بھی اسی موصوف کی چول ہے۔

صرف بھاشا ڈیم کی لاگت غالباً 1100 ارب روپے ہوچکی ہے۔ یہ چودھری ثاقب افتخار 5 ارب روپے میں کونسا ڈیم بنائیگا ؟؟؟

یہ بدبخت وہ کام کیوں نہیں کر رہا جو اس کے ذمہ ہے ؟؟؟

میں کسی صورت اس عدلیہ پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔

آج ڈیم بنانے کی خوشخبریاں سنا رہا ہے عین ممکن ہے کل کشمیر آزاد کرانے کا اعلان کر دے۔

لیکن اپنا کام نہیں کرے گا

تحریر شاہد خان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here