خیال رہے کہ پشتونوں کے یہ تینوں “ہمدرد” پہلے ٹی ٹی پی کو سپورٹ کرتے رہے اور اب پی ٹی ایم کو کر رہے ہیں۔ اللہ خیر ہی کرے!

0
517

چند حیران کن دعوے ۔۔۔۔۔۔۔

“فاٹا میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ دراصل پشتونوں کی نسل کشی کرنے کی سازش تھی تاکہ امریکہ کو خوش کیا جا سکے”

مطلب امریکہ پشتونوں کا دشمن ہے؟

” جی ہاں “

تب وہ ” پشتون تحفظ مومنٹ ” کو سپورٹ کیوں کر رہا ہے؟؟؟

————————

“پاکستان امریکہ کو راستہ نہ دیتا تو فاٹا محفوظ تھا۔ دہشت گرد تب آئے جو تم لوگوں نے امریکہ کو افغانستان جانے کا راستہ دیا”

مطلب وہاں سے دہشت گرد آئے جنہوں نے پشتونوں کو قتل کیا؟

” جی ہاں “

پشتونوں کے قاتل بھیجنے والا افغانستان تھا۔ لیکن آج وہی افغانستان ” پشتون تحفظ مومنٹ ” کو سپورٹ کر رہا ہے کیوں؟؟

———————–

” ساری غلطی مشرف کی ہے۔ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دشمنوں کو یہاں کھیلنے کا موقع ملا “

پاکستان دشمنوں سے مراد انڈیا ہے؟؟

“جی ہاں”

یعنی پشتونوں کے خلاف دہشت گردی کی شکل میں جو خونریز کھیل کھیلا گیا وہ انڈیا نے کھیلا جو اس وقت ” پشتون تحفظ موومنٹ” کو سپورٹ کر رہا ہے؟؟

———————–

خیال رہے کہ پشتونوں کے یہ تینوں “ہمدرد” پہلے ٹی ٹی پی کو سپورٹ کرتے رہے اور اب پی ٹی ایم کو کر رہے ہیں۔ اللہ خیر ہی کرے!

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here