خبر سنی کہ خان صاحب نے گاڑی روک کر ایک سائل کی داد رسی کی!

0
538
Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جناب عمران خان صاحب

خبر سنی کہ خان صاحب نے گاڑی روک کر ایک سائل کی داد رسی کی

جناب یہ بہادری اور دریادلی نہیں بلکہ آپ کی بدترین حماقت ہے۔

اگر آپ کی وجہ سے واقعی بڑی طاقتوں اور پاکستان کی سیاسی بدمعاشیہ کے مفادات خطرے میں آگئے ہیں تو آپ بھی محفوظ نہیں ہیں حضور

کروڑوں لوگوں نے آپ کو ووٹ دیا ہے اور وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آپ کی جان اب آپ کی نہیں رہی ہماری ہوگئی ہے۔ آپ بہادری کے احمقانہ مظاہرے کر کے اس سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔

آپ کو ہر صورت سیکیورٹی اداروں کی ہدایات کو فالو کرنا ہوگا۔

پاکستان میں بچوں، بوڑھوں اور عورتوں نے بھی خودکش حملے کے ہیں۔ کسی کے چہرے پر نہیں لکھا ہوتا کہ وہ کیا چاہتا ہے۔

آپ نے اوپر سے سسٹم ٹھیک کرنے کا جو کام شروع کیا ہے بس وہی جاری رکھئے اس کی برکت سب تک خود بخود پہنچ جائیگی اس کے لیے آپ کو سڑک پر اتر کر لوگوں سے ملاقاتیں کرنے کی ضرورت نہیں۔

نہ آپ حضرت عمر (ر) ہیں نہ یہ وہ دور ہیں۔

مومن احمق نہیں ہوتا
مومن زمانے کے اثر کو پہچانتا ہے
مومن اپنے زمانے سے ہم آہنگ ہوتا ہے

ذرا کی غلطی نہ صرف اپ کی 22 سالہ جدوجہد کو ختم کردے گی بلکہ پاکستان کو ایک ایسے بحران سے دوچار کر دے گی جس کو سنبھالنا پاک فوج کے لیے بھی ممکن نہیں ہوگا

اس لیے ہوش کے ناخون لیں۔


Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here