جی یقینا یہ جسم آپکا ہے تو مرضی بھی آپکی ہی ہوگی

0
339

جی یقینا یہ جسم آپکا ہے تو مرضی بھی آپکی ہی ہوگی دنیا کے تمام مذاھب میں صرف اسلام ہی واحد مذھب ہے جو عورت کو یہ حق دیتا ہے کہ جسم اسکا ہے تو مرضی بھی اسی کی ہوگی

عورت کی رضامندی کے بغیر کوئی اسے چھونا تو کیا دور سے دیکھنے کی بھی کوشش کرے تو اسلام اسے نظر جھکانے کا حکم دیتا ہے

ماں باپ جو اولاد کو پال پوس کر جوان کرتے ہیں جنکا اولاد پر خدا کے بعد سب سے زیادہ حق بنتا ہے انہیں بھی اجازت نہیں کہ عورت کی مرضی کے بغیر کہیں اسکا رشتہ طے کرکے اسے زبردستی بھیج دیا جائے اسلام اسکی اجازت نہیں دیتا

اسلام عورت کو مکمل تحفظ اور حقوق دیتا ہے
اور اسکے جسم پر اس کی مرضی کا مکمل اختیار اسے حاصل ہے

اسی لیے اسلام میں نکاح سے پہلے مولوی صاحب اٹھ کر لڑکی کے پاس جاکر اس سے اسکی مرضی پوچھ کر آتے ہیں اگر وہ اجازت دے تب ہی اسکا نکاح پڑھایا جاتا ہے جب وہ خود اپنی ذات اپنا جسم کسی مرد کے ذمے سونپنے کی اجازت دے دیتی ہے تب ہی اسے اسکے شوہر کے ساتھ بھیجا جاتا ہے
لیکن لیکن لیکن

جب آپ نے اپنی مرضی اور خوشی سے ایک مرتبہ اپنا آپ اپنے شوہر کے سپرد کردیا اسکے بعد میرا جسم میری مرضی کا راگ الاپ کر روز روز شوہر کو دھتکارنے والی بدمعاشی کی اجازت آپکو نہیں دی جائے گی

اگر آپکو کسی اور کا ذائقہ چکھنے کا شوق ہوگیا ہے تو باقاعدہ یہاں سے چھٹی لیجیے اور پھر جہاں آپکی مرضی ہو جائیے لیکن شیلٹر ایک مرد کا استعمال کرنا اور بستر کسی اور کا گرم کرنا اس بے غیرتی کی اجازت آپکو نہیں دیجاسکتی اور نا ہی آپکی اس طرح کی بےہودہ مرضی چلنے دی جائے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here