جنگ میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ برا سلوک اور انہیں سہولیات کا نہ ملنا۔

0
741

بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا خط لیک۔
بھارتی ملٹری اٹیلی جنس کے لیک ہونے والے ایک خط نے بھارتی افواج کی کارگردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ بھارت جو کہ خطے میں سب سے بڑی طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اس کی فوج کے افسران ایک دوسرے کی بیویاں ہتھیانے کے خواب دیکھتے رہتے ہیں۔ ڈوکلام میں بھارتی فوج کے چینی فوج کو پیٹھ دکھا کر بھاگنے پر انڈین ملٹری انٹیلی جنس کو یہ ٹاسک دیا گیا کہ اس کی وجہ جانے۔ انڈین ملٹری اینٹلی جنس نے اپنے زرائع سے پتہ لگایا اور بھارت کے وائس چیف آف آرمی سٹاف کو آگاہ کیا کہ درج زیل وجوہات کی بنا پر بھارتی فوج لڑنے کا مورال انتہائی کم کر چکی ہے۔ اور مورال نہ ہونے کی وجہ سے ہی بھارتی فوج چینی فوجیوں کے مقابلے میں فائرنگ کرنے کے بجائے وہاں پتھروں سے جنگ کرتی رہی.
خشک راشن کی قلت اور اگلے محازوں پر مناسب غذائی اقدامات کا نہ ہونا، خصوصا کشمیر کے محاز پر۔
ھومو سیکسوئیلیٹی (آپس میں جنسی تعلقات) کے کیسز میں نمایاں اضافہ۔ بھارتی فوج میں پچھلے پانچ سالوں میں 532 افسران اور 2267 فوجی جوان آپس میں جنسی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کی وجہ سے سزا پائے۔
جنگ میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ برا سلوک اور انہیں سہولیات کا نہ ملنا۔

برہمن فوجیوں کا غیر براہمن فوجیوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور نسلی بنیادوں پر فوجیوں کا ایک دوسرے کو کمتر سمجھنا
سنیئر افسروں کا جوانوں کے ساتھ ناروا سلوک۔ جس میں افسروں کے کتے نہلانا اور ان کی بیویوں کے کپڑے دھونا بھی شامل ہے۔
آپ کو یاد ہو گا کہ پچھلے دنوں 59 بھارتی کمانڈوز غائب ہو گئے تھے جن کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا۔ وہ کمانڈوز دراصل بھارتی فوج سے تنگ آ کر بھاگ گئے تھے اور سب کے سب اکھٹے بھاگے۔ اور اب یہ خط ڈیلی میل نے لیک آؤٹ کر دیا۔ ڈی میل کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دنوں ایک بھارتی فوجی افسر نے اپنے سینیئر افسر کی بیوی بھگانے کے بعد اپنی خود کشی کا ڈرامہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق سینیئر فوجی افسران جونیئر فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ جنسی زیادتیاں کرتے ہیں جس کی وجہ وہ مختلف نفسیاتی اور جسمانی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور جسمانی تکلیف اس کے علاوہ ہے۔
Indian army hit by all time low morale, motivation
نامی یہ رپورٹ پڑھنے کے بعد میں یہ سوچ رہا ہوں کہ وہ بھارتی فوجی بیچارہ کس مورال سے لڑے گا جسے ہر وقت یہ خطرہ ہو کہ ابھی کوئی افسر آ کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دے گا۔ بھارتی فوج کو چاہیے کہ اپنی فوج میں ایک عدد sex brigade کا اضافہ کر دے اس سے بھارت کو دو فائدے ہوں گے۔ ایک دو اس کے فوجی جوان اور جونیئر افسران زہنی نفسیاتی اور جسمانی تکلیف سے بچ جائیں گے۔ دوسرا اس کی فوج کا مورال ہائی ہو جائے گا۔ فی الحال بھارت کو یہ چاہیے کہ پاکستان پر قبضے کے خواب دیکھنے کے بجائے اپنے ان فوجی افسران کو ڈھونڈے جو سینیئر افسروں کی بیویاں لے کر بھاگے یا پھر بھارتی فوج سے تنگ آ کے غائب ہو گئے۔
تحریر: سنگین علی زادہ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here