جمہوریت گن پوائنٹ پر چل رہی ہے فوج کام کرنے نہیں دے رہی

0
374

جمہوریت گن پوائنٹ پر چل رہی ہے
فوج کام کرنے نہیں دے رہی
اسٹیبلشمنٹ رکاؤٹ ہے وغیرہ وغیرہ۔

سیاست دانوں کی نااہلی اور ہڈ حرامی پر پردہ ڈالنے کا یہ بڑا اچھا نسخہ ڈھونڈا ہے لوگوں نے۔ کوئی ان الو کے پٹھوں سے پوچھے کہ ۔۔۔

کالاباغ ڈیم بنانے سے فوج نے روکا ہوا ہے؟
نندی پو، قائداعظم سولر، تھر کول اور نیلم جہلم میں سینکڑوں ارب روپے گھسیڑنے کے بعد بھی ان کو ناکام بنانے کی ذمہ دار پاک فوج ہے؟
فوج نے کہا تھا کہ اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کو سونے کے تاج پہناؤ؟
کلبھوشن، کشمیر اور پاکستانی دریاؤوں پر انڈین ڈیموں کی تعمیر پر خاموشی بھی اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے ہے؟
پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ فوج نے معطل کروایا؟
فوج نے کہا ہوا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں سول حکومت ہماری مدد نہ کرے؟
افغانیوں کو بھی واپس جانے سے روکنے کا فوج کہہ رہی ہے؟
فوج نے کہا تھا کہ فاٹا آئی ڈی پیز کے لیے فنڈز جاری نہ کرو ہم اپنی تنخواہوں سے ان کو سنبھالتے ہیں؟
فوج نے فاٹا اصلاحات رکوائی تھیں؟؟
فوج ہی کے کہنے پر عدالتوں نے ان دہشت گردوں کی سزاؤوں پر عمل درآمد رکوا دیا جن کو آرمی عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں؟
فوج نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں اربوں ڈالرز کی خفیہ پراپٹیز رکھو اور جب ان کے کاغذات مانگے جائیں تو جعلی دستاویزات پیش کرو؟
فوج کے کہنے پر ماڈل ٹاؤن میں عورتوں کو گولیاں ماریں؟
فوج نے روکا ہوا ہے کراچی کا کچرا اٹھانے سے؟
ریلوے، پی آئی اے اور سٹیل مل میں اپنے سیاسی کارندے زبرستی گھسیڑ کر ان کا بیڑا غرق کرنے کا فوج نے کہا تھا؟
فوج نے کہا تھا کہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کرو؟
فوج نے کہا تھا کہ قبول اسلام پر پابندی لگاؤ؟
فوج نے کہا تھا کہ گستاخان رسولﷺ چھڑا کر پاکستان سے باہر بھیجو؟

فوج کی بے بسی کا تو یہ حال ہے کہ ان سیاستدانوں کے مقابلے میں اپنے آئینی اختیارات تک استعمال نہیں کر پارہی ۔۔۔۔۔۔

ڈان لیکس میں ن لیگ نے پاک فوج کو پوری دنیا کے سامنے دہشت گردوں کا پشت پناہ قرار دیا اور فوج کچھ نہ کر سکی۔

مریم نواز نامی حرافہ نے ” دہشت گردی کے ییچھے وردی” والے نعرے کو سپورٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تیس ہزار کارکن پی ٹی ایم کے فوج مخالف جلسے میں بھیجنے کا اعلان کیا اور فوج کچھ نہ کر سکی۔

پاکستانی سیاستدان اور میڈیا اپنی فوج کو جتنی گالیاں دیتے ہیں شائد ہی دنیا کے کسی اور ملک میں ایسا ہوتا ہو لیکن فوج ان کو بھی چپ نہیں کروا سکی۔

نواز شریف کی حکومت آنے کے بعد پاکستان سے سالانہ چار ارب ڈالر انڈیا جانے شروع ہوئےجو پاک فوج کے آدھے بجٹ کے برابر ہیں۔ وہ ڈالرز دہشت گردی کی شکل میں براستہ افغانستان واپس پاکستان کے خلاف خرچ ہوتے ہیں۔ پاک فوج ن لیگ کی اس بدمعاشی کو بھی نہیں روک پائی۔
چار ارب ڈالر اگر فاٹا میں موجود دہشت گردی کے متاثرین میں تقسیم کیے جائیں تو ہر ایک کے حصے میں کم از کم ایک ایک کروڑ روپے آئیں۔

فوج نے جانیں دے کر دہشت گردوں کے سہولت کار گرفتار کیے جن کو عدالتوں نے بڑی آسانی سے ضمانتوں پر رہا کر دیا اور فوج بے بسی سے دیکھتی رہ گئی۔

سچائی یہ ہے کہ پاکستان کی تمام تر تباہی اور بربادی کی ذمہ دار چند خاندانوں پر مشتمل پاکستان کی سیاسی مافیا ہے جو وطن عزیز کو خون چوسنے والی جونکوں کی طرح چمٹی ہوئی ہے۔

مردار خور گدھوں سے مشابہ ان سیاست دانوں کو جمہوریت نامی “اقتدار کے وسیلے” کے سوا کسی چیز کی فکر نہیں!

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here