جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے درحقیقت پاکستان کے لیے اپنا خون بہایا ہے ۔ کشمیر اور بنگلہ دیش دونوں جگہ

0
405

جماعت اسلامی دو ایسے دعوے کر سکتی ہے جو پاکستان کی کوئی دوسری سیاسی جماعت نہیں کر سکتی !!

جماعت اسلامی پر کرپشن کے کوئی الزامات نہیں ہیں جیسے دوسروی تمام جماعتوں پر موجود ہیں !! ہاں تحریک انصاف ابھی نئی ہے اور اسکو دیکھنا باقی ہے ۔

جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے درحقیقت پاکستان کے لیے اپنا خون بہایا ہے ۔ کشمیر اور بنگلہ دیش دونوں جگہ ۔ یہ دعوی پاکستان کی کوئی دوسری سیاسی جماعت نہیں کر سکتی ۔ پیپلز پارٹی کے ان نام نہاد شہداء سمیت جو محض حصول اقتدار کی لالچ میں مارے گئے ۔

منور حسن میں بلاشبہ قاضی حسین جیسی اہلیت یا سمجھ بوجھ نہیں ہے اور ان سے مجھے ذاتی طور پر بھی اختلاف ہے ۔

لیکن جماعت اسلامی کا معاملہ دوسرا ہے اور اس جماعت کو فوج کے مقابل کھڑا کرنے کی جو کوششیں ہو رہی ہیں یہ سخت نفرت انگیز ہیں ۔

اس سلسلے میں سلیم صافی اور دیگر فتنہ پرور قسم کے صحافی معاملات کو نہایت چالاکی سے متنازعہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک میں ایک نئ قسم کی آگ بڑھکانا چاہتے ہیں ۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here