جس دن پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا وہ دن

0
421

یوم تکبیر

وہ دن ، جس دن پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا وہ دن ، جس دن پاکستان اسلام کا قلعہ کہلایا
وہ دن، جس دن پوری امہ میں جشن منایا گیا وہ دن ، جس دن ممللت خداداد پاکستان ناقابلِ تسخیر کہلایا وہ دن ، جس دن چاغی کے پہاڑوں کے اندر دھماکے ہوئے جنکی گونج اور دھمک یہود و نصاری اور کفار کے سینوں پر پڑی، وہ دن ، جس دن قوموں کی قومیں لرز گئیں

وہ دن ، جس دن دنیا بھر کے گلی کوچے اللہ اکبر کی صدائوں سے گونج اٹھے
وہ دن ، جس دن پاکستان دنیا بھر کی مظلوم امہ کی امیدوں کا مرکز بن گیا

وہ دن ، جس دن پاکستان نے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا
کوئی خوش گمانی میں نہ رہے، دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا 

وہ دن ، جس دن فلسطین کا بچہ بچہ یہودیوں کے سامنے تن کر کھڑا ہو گیا ۔
وہ دن ، جس دن دشمن اپنی انگلیاں منہ میں چبانے پر مجبور ہو گئے

وہ دن ، جس کا جشن قوم صدیوں تک مناتی رہے گی
وہ دن ، جس دن کی مبارک باد کبھی پرانی نہ ہو گی

فیصل ربانی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here